Daily Ausaf:
2025-09-18@21:31:56 GMT

پاکستان کیلئےعالمی بینک کا10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض منظور

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

اسلام آباد(اوصاف نیوز) عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری دے دی۔عالمی بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ قرض کی رقم میکروکریڈٹ اور میکروفنانس کے لیے استعمال ہو سکے گی۔

قرض کی رقم سے 18 لاکھ 90 ہزار افراد مستفید ہو سکیں گے۔کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک نے کہا ہے کہ مائیکروفنانس پاکستان میں کمزور طبقات کو سہارا دینے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔غریب اور کم آمدن والے گھرانوں کو قرض دیا جا سکے گا۔
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

’ کیا میں ایسی عورت لگتی ہوں؟‘ تنوشری دتہ نے 1 کروڑ 65 لاکھ روپے کی بگ باس آفر فوراً  ٹھکرا دی

بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں ریئلٹی شو ’بگ باس‘ میں شامل ہونے کے لیے 1 کروڑ 65 لاکھ روپے کی پیشکش ہوئی، تاہم انہوں نے یہ پیشکش فی الفور ٹھکرا دی۔

اداکارہ نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ گزشتہ 11 برس سے بگ باس کی ٹیم انہیں بار بار رابطہ کر رہی ہے، لیکن وہ کبھی بھی اس شو کا حصہ بننے کے لیے راضی نہیں ہوئیں۔ اس بار بھی بڑی رقم کی پیشکش کے باوجود انہوں نے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے ’اپنے ہی گھر میں ہراسانی کا شکار ہوں، تنوشری دتہ کا دعویٰ

تنوشری دتہ نے کہا کہ کیا میں ایسی عورت لگتی ہوں جو محض ایک ریئلٹی شو کے لیے کسی مرد کے ساتھ ایک ہی بستر پر سو جائے؟ میں اتنی سستی نہیں ہوں، میری پرائیویسی میرے لیے قیمتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شو میں مرد و خواتین سب ایک ہی ہال میں سوتے اور لڑتے ہیں، جو اُن کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔ ساتھ ہی اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی خوراک اور توانائی کے اعتبار سے زندگی گزارتی ہیں، اس لیے ایسے ماحول میں نہیں رہ سکتیں۔

یہ بھی پڑھیے: بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے مقبول ریئلٹی شو بگ باس کیوں چھوڑا؟

اداکارہ کے مطابق ’اگر وہ مجھے چاند کا ٹکڑا بھی دیں تو بھی میں بگ باس میں شامل نہیں ہوں گی۔ میں جانتی ہوں کہ سکون سے کام کروں تو اس سے زیادہ کما سکتی ہوں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انٹرٹینمنٹ بگ باس تنوشری دتہ

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کے مطالبہ منظور، امریکی سینٹرل بینک نے شرح سود میں کمی کردی
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اب تک کتنے معاشی معاہدے اور اُن پر کیا پیشرفت ہوئی؟
  • اگست کے دوران ٹیکسٹائل، خوراک، پیڑولیم اور مینوفیکچرنگ سیکٹرز کی ایکسپورٹ میں کمی
  • کریم آباد میں بڑی ڈکیتی، سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے
  • پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں’ شدید انسانی بحران’ ہے، عالمی برادری امداد فراہم کرے، اقوام متحدہ
  • آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی
  • مارخور کا غیر قانونی شکار، 5 کروڑ 7 لاکھ جرمانہ، ایک سال قید
  • تربت میں نجی کیش وین پر ڈکیتی، 22 کروڑ روپے لوٹ لیے گئے
  • ملالہ یوسف زئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ طلبہ  کیلئے 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر امداد کا اعلان
  • ’ کیا میں ایسی عورت لگتی ہوں؟‘ تنوشری دتہ نے 1 کروڑ 65 لاکھ روپے کی بگ باس آفر فوراً  ٹھکرا دی