نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار، جرمانہ عائد
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ 2025ء ) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ کی حکومت نے ٹیکس ڈیفالٹر قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تازہ ترین فہرست میں کہا گیا ہے کہ حسن نواز نے 5 اپریل 2015ء سے 6 اپریل 2016ء کے درمیان 9.
(جاری ہے)
گزٹ سے معلوم ہوا ہے کہ حسن نواز جو فلیٹ 17 ایون فیلڈ ہاؤس 118 پارک لین میں مقیم ہیں اور بطور کمپنی ڈائریکٹر خدمات انجام دیتے ہیں، انہیں 2023ء کے مقدمہ نمبر 694 کے تحت دیوالیہ قرار دیا گیا، یہ دیوالیہ پن کی درخواست 25 اگست 2023ء کو دائر کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں 29 اپریل 2024ء کو دیوالیہ پن کا حکم جاری کیا گیا، یہ مقدمہ برطانوی ٹیکس اتھارٹی (ایچ ایم آر سی) کی جانب سے دائر کیا گیا، جس میں حسن نواز کے غیر ادا شدہ قرضوں اور واجبات کو بنیاد بنایا گیا۔
گزشتہ برس برطانوی عدالت کے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار دینے پر نواز شریف خاندان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دیوالیہ کرنے کے عمل کا آغاز 1972ء سے ہوا تھا، پہلی مرتبہ ذوالفقار علی بھٹو کے زمانے میں صنعتوں کو نیشنلائز کیا گیا جس میں شریف خاندان بھی شامل تھا، اس کے بعد جنرل پرویز مشرف نے یہی کام کیا، شریف خاندان کے ذاتی گھروں پر قبضہ کر لیا گیا اور فیکٹریاں سیل کردیں گئیں، ثاقب نثار اینڈ کمپنی نے اپنے دور ستم میں یہ ظلم دہرایا، شریف خاندان کی انڈسٹری کو تباہ و برباد کردیا گیا۔ ترجمان نے مؤقف اپنایا کہ شریف خاندان کو صرف سزا دینے کے لیے ان کے خاندان کے کاروبار کو 4 بار دیوالیہ کرایا جا چکا ہے، شریف خاندان کے لیے یکے بعد دیگرے آنے والے ایسے اتار چڑھاؤ کوئی نئی بات نہیں، شریف خاندان نے برسوں کی محنت سے چلنے والے نجی کاروبار کے نقصانات اور ذاتی دکھ برداشت کیے، کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کے عرصے کے دوران ٹیکس نہیں دیا جاتا، برطانوی عدالت نے حسن نواز کے اسی موقف کو درست قرار دیا۔ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شریف خاندان خاندان کے حسن نواز
پڑھیں:
مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران عوامی فلاح کے منصوبوں، امن و امان، روڈز کی بحالی، ستھرا پنجاب، صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں جاری اصلاحات پر تفصیلی بات چیت کی گئی، ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی نے پنجاب بھر میں 20 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں کی بحالی پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو سراہا۔
ارکان اسمبلی نے جدید کیتھ لیب کے قیام اور الیکٹرو بسز لانچ کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
کراچی: شاہ فیصل کالونی میں گھر میں آتشزدگی، ماں بیٹی جھلس کر جاں بحق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی اور شفاف گورننس ہی مسلم لیگ ن کا اصل ایجنڈا ہے، پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔
اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی بحالی صرف انفراسٹرکچر نہیں بلکہ روزگار اور خوشحالی کا ذریعہ ہے، ستھرا پنجاب پروگرام صرف صفائی نہیں بلکہ ایک نیا کلچر ہے۔
اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی لیڈرشپ میں پنجاب آج پُرامن، صاف اور برق رفتاری سے ترقی کرتا صوبہ ہے، مریم نواز شریف نے صوبے میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔
پیپلز پارٹی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ہے، شہر کو لوٹ مار سے آزاد کرائیں گے: حافظ نعیم
انہوں نے کہا کہ کیتھ لیبز اور الیکٹرو بس سروس جیسے منصوبے عوام دوست قیادت کی روشن مثال ہیں، ہر طبقہ مستفید ہو رہا ہے۔