خیبر: مدرسے کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 4 بچےجاں بحق، 9 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
خیبر(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے مداخیل میں مدرسے کی دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 4 بچےجاں بحق ہوگئے۔
اس حوالے سے ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دیوار گرنے سے ملبے کے نیچے دب کر 9 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:صبور اور علی انصاری کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
قلندر لعل شہباز جانے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی
سٹی 42 : ضلع شکار پور سے قلندر لعل شہباز جانے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی ۔
بس قلندر لعل شہباز جارہی تھی کہ اسی دوران وگن روڈ کے خیرپور جوسو کے مقام حادثہ پیش آیا، بتایا گیا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث بس اُلٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی ۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں مرد و خواتین اور بچوں سمیت 30 سے زائد زائرین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کردیا گیا۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار