Jang News:
2025-04-28@14:57:00 GMT

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج ہوگا، اجلاس میں چار قراردادیں اور ایک توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا، اجلاس میں محکمہ زراعت سے متعلق سوالات دریافت کیے جائیں گے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر اڑھائی بجے ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کی زیر صدارت ہوگا۔

اجلاس میں رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن مقامی ماہی گیروں کے حقوق کے لیے قانون سازی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔ 

اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری سنجے کمار اور روی پہوجا بلوچستان پبلک سروس کمیشن میں اقلیتوں کو نمائندگی دینے، جمعیت علماء اسلام کے رکن فضل قادر مندوخیل ژوب بائی پاس پر کام کے آغاز، رکن اسمبلی سید ظفر آغا دینی مدارس کے طلباء و طالبات کو اسکالرشپ دینے سے متعلق الگ الگ قرار دادیں پیش کریں گے۔ 

اجلاس میں محکمہ زراعت سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اجلاس میں

پڑھیں:

بھارتی سازشوں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

قرارداد میں شعیب صدیقی کی جانب سے کہا گیا کہ سندھ طاس معاہدے کو بھارت کی جانب سے یکطرفہ ختم کرنا عالمی اصولوں کیخلاف ہے، جبکہ دریاوں کا پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، جس پر پابندی اعلان جنگ کے مترادف ہے۔ قرارداد کے متن کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں حکومتی پالیسی واضح کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ استحکام پاکستان پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے بھارتی سازش کیخلاف اور پاکستان کی امن پسندانہ کوششوں کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی۔ قرارداد میں پہلگام حملے کو پاکستان سے منسوب کرنے اور خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی بھرپور مذمت کی گئی ہے۔ قرارداد میں شعیب صدیقی کی جانب سے کہا گیا کہ سندھ طاس معاہدے کو بھارت کی جانب سے یکطرفہ ختم کرنا عالمی اصولوں کیخلاف ہے، جبکہ دریاوں کا پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، جس پر پابندی اعلان جنگ کے مترادف ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں حکومتی پالیسی واضح کر دی ہے، جبکہ یہ ایوان بھارت کی جانب سے پاکستان کی امن پسندی کیخلاف پروپیگنڈہ مہم کی شدید مذمت کرتا ہے۔

شعیب صدیقی کی جانب سے جمع کروائی جانیوالی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت خطے میں امن و امان کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے، تاہم ہر مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے۔ قرارداد میں اقوام عالم سے بھارتی جارحیت، غلط پروپیگنڈہ اور سازشوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے نزدیک ملکی وقار، امن و استحکام اور سالمیت پہلی ترجیح ہے، تاہم جدید دور میں بھارت کی جانب سے امن و امان تباہ کرنے کی سطحی کوششیں افسوسناک ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چور کو پڑ گئے مور؛ پہلگام فالس فلیگ حملے پر ارکان اسمبلی مودی پر برس پڑے
  • خیبرپختونخوا اسمبلی: حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان تلخ کلامی
  • راولپنڈی سے لاہور تک بلٹ ٹرین منصوبہ پنجاب میں ترقی کا سنگ میل ہوگا، اراکین پارلیمنٹ
  • بلوچستان کا نوجوان چنائی کے ہسپتال میں چل بسا، بھارت کا میت دینے سے انکار
  • ستاروں کی روشنی میں آج بروزاتوار،27اپریل 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟
  • ’پانی پر پابندی اعلانِ جنگ کے مترادف ہے‘، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
  • بھارتی سازشوں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع
  • جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مزید گھیرا تنگ، سی سی ڈی سے متعلق بڑا فیصلہ
  • پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد آج ہوگا
  • روس اور برطانیہ نے پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کردی