پاکستان، روسی بحریہ کی مشق، فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی شریک ہوئے
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
کراچی (خبر نگار خصوصی+سٹاف رپورٹر) پاک بحریہ اور روسی بحریہ کے درمیان مشق ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دو طرفہ مشق عریبین، مون سون کا بحیرہ عرب میں انعقاد کیا گیا۔ پاک بحریہ کے مختلف اثاثے، فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھی شرکت کی۔ مشترکہ مشق کا مقصد باہمی تعاون کا فروغ تھا۔ بحری سلامتی کو درپیش خطرات کے خلاف عزم کا مظاہرہ کرنا تھا۔ دو طرفہ جہازوں کے دورے ہاربر ڈرلز اورنٹیئل ٹاپ ڈسکشنز بھی کی گئیں۔ روسی بحریہ کے مندوبین نے پاک بحریہ کے سینئر حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ مشقوں کا انعقاد خطے میں بحریہ سلامتی کے لئے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی کل منایا جائے گا، صدر مملکت شریک ہوں گے
جشن آزادی کی مرکزی تقریب چنار باغ یادگار شہداء پر ہو گی۔ ہیلی پیڈ چوک جوٹیال میں بھی خصوصی تقریب ہو گی جس میں صدر آصف علی زرداری شرکت کرینگے۔ جی بی میں کل عام تعطیل ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی کل جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری گلگت بلتستان کے یوم آزادی کی تقریب میں شریک ہونگے۔ جشن آزادی کی مرکزی تقریب چنار باغ یادگار شہداء پر ہو گی۔ ہیلی پیڈ چوک جوٹیال میں بھی خصوصی تقریب ہو گی جس میں صدر آصف علی زرداری شرکت کرینگے۔ جی بی میں کل عام تعطیل ہو گی۔ سرکاری اور نجی سطح پر تقریبات ہوں گی، ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔ یاد رہے کہ یکم نومبر 1947ء کو جی بی کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی تھی۔ یکم نومبر کو گلگت آزاد ہوا تھا جبکہ 14 اگست 1948ء کو بلتستان کے عوام نے بھی ڈوگروں کو مار بھگا کر آزادی حاصل کی تھی۔