مایا علی کب شادی کریں گی؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے اب تک شادی نہ کرنے اور سنگل ہونے پر خاموشی توڑ دی۔
مایا علی کا شمار پاکستان کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ کئی کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، فلمی دنیا میں بھی انہوں نے طیفا ان ٹربل اور پرے ہٹ لو جیسی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
اداکارہ حال ہی میں نجی ٹی وی کے رمضان کے خصوصی شو میں اپنے کزنز کے ساتھ شریک ہوئیں جہاں ان سے ان کی شادی کے بارے میں سوال کیا گیا۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے سنگل اسٹیٹس سے متعلق کھل کر بات کی اور بتایا کہ میں اس معاملے میں کسی جلد بازی میں نہیں ہوں۔
مایا علی نے کہا کہ مجھ پر خاندان کی طرف سے شادی کا کوئی دباؤ نہیں ہے، میں شادی کے لیے بالکل تیار ہوں، لیکن میں نے اس پر کوئی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی، میں چاہتی ہوں کہ جب مجھے صحیح شخص ملے، تب ہی زندگی کے اس نئے سفر کا آغاز کروں۔
مایا علی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میری والدہ بعض اوقات شادی کو لے کر فکر مند ہو جاتی ہیں، تاہم میرے بھائی اور کزنز ہمیشہ میری حمایت کرتے ہیں اور والدہ کو سمجھاتے ہیں کہ مایا کو اپنی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میرے بھائی اور کزنز کا کہنا ہے کہ مایا کی شادی اس وقت ہو گی جب اسے ایک اچھا ہمسفر ملے گا اور وہ چاہتے ہیں کہ والدہ اس پر زیادہ پریشان نہ ہوں۔
مایا علی نے اپنی پسند کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسے شخص کو اپنا جیون ساتھی بناؤں گی جو میری والدہ کا احترام کرے، میرے کام کو سمجھے اور اس کی قدر کرے، میری زندگی اور کیریئر کو سپورٹ کرے۔
مایا علی کے اس انکشاف کے بعد ان کے مداحوں نے ان کی سوچ کو سراہا، بہت سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ مایا کو اپنی زندگی کے فیصلے خود لینے کا مکمل حق ہے اور انہیں صرف اس وقت شادی کرنی چاہیے جب وہ خود اس کے لیے تیار ہوں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مایا علی نے کہا کہ
پڑھیں:
چند سال قبل چوری شدہ موٹر سائیکل کا ای چالان اصل مالک کے گھر پہنچ گیا
کراچی:جدید فیس لیس ای چالان چند سال قبل چوری شدہ موٹر سائیکل کے اصل مالک کے گھر بھیج دیا گیا ، شہری کے گھر چالان پہنچنے پر وہ حیرت زدہ ہوگیا، ای چالان نے اے وی ایل سی اور شہر میں پولیس کے ناکوں کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھا دیے ہیں کہ چوری کی موٹر سائیکل شہر میں گھوم رہی ہے لیکن اسے پکڑنے والا کوئی نہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے ایک شہری نے انکشاف کیا کہ چند سال قبل میری موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہوگئی تھی جس کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں درج کرایا تھا ، شہری نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری چوری کی جانے والی موٹر سائیکل کا ای چالان 27 اکتوبر کو 5 ہزار روپے کا موصول ہوا۔
ای چالان کے مطابق موٹر سائیکل سوار نے ہیلمٹ بھی نہیں پہنا ہوا تھا ، شہری کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل چوری ہوئی تھی متعلقہ حکام میری موٹر سائیکل برآمد تو نہیں کرا سکے تاہم اس کی خلاف ورزی کا چالان مجھے ضرور بھیج دیا گیا۔
شہری نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میری موٹر سائیکل پر جس شخص کی بغیر ہیلمٹ کے تصویر حاصل کی گئی ہے اس کا سراغ لگا کر میری موٹر سائیکل برآمد کرائی جائے۔