اسلام آباد ہائیکورٹ؛ عمران خان سے ملاقاتیں کرنے والوں کا ریکارڈ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے طلب
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتیں کرنے والوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
عدالت نے کہا بتایا جائے کہ عمران خان سے جیل ملاقاتوں کا کیا طریقہ کار ہے؟
بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ میں سماعت ہوئی۔
ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم خان لارجر بینچ میں شامل ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آؤٹ آف شیڈول اور جیل مینوئل کے علاوہ بھی ملاقاتیں کروا رہے ہیں۔
ہائیکورٹ نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
توہینِ مذہب کے الزامات: اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمیشن کی تشکیل پر عملدرآمد روک دیا
—فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ نے توہینِ مذہب کے الزامات پر کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا۔
عدالتِ عالیہ کے جسٹس خادم حسین اور جسٹس اعظم خان نے حکم جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کمیشن کی تشکیل کا جسٹس سردار اعجاز اسحاق کا فیصلہ معطل کر دیا۔
راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ نے کمیشن کی تشکیل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔