اسلام آباد ہائیکورٹ : عمران خان کی جیل ملاقاتوں کا ریکارڈ طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں لارجر بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں سےمتعلق درخواستوں پر سماعت کی۔بینچ میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم خان شامل تھے۔
سماعت کےدوران سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شیڈول کے علاوہ اور جیل مینوئل سےہٹ کربھی ملاقاتیں کروائی جارہی ہیں،
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل سےملاقات کرنے والوں کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئےبانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں کے طریقہ کار پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ کیس کی مزید سماعت چوبیس مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔
زیبا بختیار نے سالوں بعد پھر سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
جہاں پارا چنار حملہ ہوا وہ راستہ دوسرے ملک سے آتا ہے، اپنا دشمن پہچانیں، جسٹس مسرت ہلالی
اسلام آباد:سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی نے کیس کی سماعت کے دوران مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں پارا چنار حملہ ہوا وہ راستہ دوسرے ملک سے آتا ہے، اپنا دشمن پہچانیں۔
پارا چنار قافلے پر حملے کے دوران گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت سپریم کورٹ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس صلاح الدین پنہور پر مشتمل 2 رکنی بئنچ نے سماعت کی ۔
دورانِ سماعت سی ٹی ڈی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ واقعے میں 37 افراد جاں بحق ، 88 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ اس واقعے میں ایک ہی بندے کی شناخت ہوئی ہے کیا ؟ جو حملہ کرنے پہاڑوں سے آئے تھے، ان میں سے کوئی گرفتار نہیں ہوا ؟ ۔
وکیل نے جواب دیا کہ ان میں سے 9 لوگوں کی ضمانت سپریم کورٹ نے خارج کی ہے ۔
جسٹس مسرت ہلالی نے پوچھا کہ اب کیا صورت حال ہے ، راستے کھل گئے ہیں ؟ ، جس پر وکیل نے بتایا کہ صبح 9 بجے سے دن 2 بجے تک راستے کھلے رہتے ہیں ۔
جسٹس مسرت ہلالی نے سی ٹی ڈی کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پارا چنار حملہ ہوا وہ راستہ دوسرے ملک سے آتا ہے، آپ اپنا دشمن پہچانیں ۔ صورتحال کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کریں ۔
بعد ازاں عدالت نے ملزم کو وکیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔