افسران و ملازمین کے لیے خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
شاہد سپرا:عیدالفطر کے موقع پر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے افسران و ملازمین کو بنیادی تنخواہ بطور بونس دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق این ٹی ڈی سی نے اپنے افسران و ملازمین کو بونس دینے کی منظوری دے دی ہے۔
کمپنی نے بونس کی رقم افسران و ملازمین کے اکاؤنٹس میں منتقل کرنا شروع کر دی ہے۔مستقل، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو بھی بونس دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد بونس دینے کا عمل شروع کیا گیا۔
پنجاب: بائیکس گرین لین منصوبہ اخراجات, درخواست پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض برقرار
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: افسران و ملازمین
پڑھیں:
محکمہ خوراک کے پاس ذخیرہ ختم، بلوچستان میں گندم کا بحران شدت اختیار کر گیا
ویب ڈیسک : بلوچستان میں محکمہ خوراک کے ذخائر ختم ہونے سے گندم کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا۔
محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق صوبے میں سال2024 سے 2025 کے لیے گندم کی تاحال خریداری نہیں کی گئی اس لیے رواں سال گندم کی خریداری نہ ہونے سے بلوچستان میں گندم کا اسٹاک صفر ہوگیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری سےصوبے میں 2023 کااسٹاک ریلیزکردیا گیا ہے تاہم بلوچستان میں ستمبر 2025 تا مارچ 2026 کے لیے محکمہ کے پاس گندم دستیاب نہیں۔
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب
ذرائع کا کہنا ہےکہ موجودہ گندم بحران سے نمٹنے کیلئے بلوچستان حکومت کو سمری بھجوادی گئی ہے، سمری میں پاسکویاحکومت پنجاب سے 5 لاکھ بیگز گندم کی خریداری کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بلوچستان کابینہ کی منظوری کے بعدگندم کی خریداری کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔