چیمینئر ٹرافی کے انعقاد سے پاکستان کو 3 ارب روپے کا منافع ہوا، پی سی بی
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ چیمینئر ٹرافی کے انعقاد سے پاکستان کو 3 ارب روپے کا منافع ہوا ہے، یہ جھوٹ پر مبنی بات ہے کہ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بڑا مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
لاہور میں میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے چیئرمین پی سی بی کے مشیر عامر میر کا کہنا ہے کہ اس ٹورنامنٹ کے لیے آئی سی سی کا بجٹ 70 ملین ڈالر کا تھا۔ اور پاکستان کے لیے 10 ملین ڈالرز مختص کیے گئے تھے۔ پاکستان میں میچز کے جو بھی انتظامات تھے، ان کے تمام تر اخراجات آئی سی سی نے اٹھائے تھے۔ لہذا یہ کہنا کہ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بڑا مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے، بالکل جھوٹ پر مبنی بات ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد سے جو 3 ارب روپے کا تخمینہ ہے، وہ ٹکٹوں کی فروخت سے ہوا ہے۔ چونکہ ابھی آئی سی سی نے آڈٹ کرنا ہے، اس کے بعد جو پاکستان کے حصے میں منافع آئے گا وہ 3 ارب روپے کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے پاکستان میں کامیاب انعقاد نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کوئی بھی بین الاقوامی ٹورنامنٹ پاکستان میں کروانے کا اہل ہے۔ اور یہ جو انڈیا کی جانب سے پراپیگنڈا کیا جاتا تھا کہ ہماری ٹیم اس لیے پاکستان نہیں جاسکتی کہ وہاں سیکیورٹی خدشات ہیں، ان کا یہ بیانیہ بھی اڑ گیا ہے۔ کرکٹ کھیلنے والی اقوام کی ٹیمیں آئی ہیں، بڑے اچھے انداز میں میچز ہوئے، کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی بھارت پاکستان پی سی بی کرکٹ کھیل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی بھارت پاکستان پی سی بی کرکٹ کھیل کے انعقاد سے پاکستان پاکستان کرکٹ بورڈ کہ اس ٹورنامنٹ کے ارب روپے کا
پڑھیں:
پی سی بی نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، ترجمان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
ترجمان پی سی بی عامر میر کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ اس حوالے سے مشاورت جاری ہے اور کل تک حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ فیصلہ پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھ کے کیا جائے گا۔