دنیا کا خوش ترین مسلم ملک کونسا ہے اور کس ایشیائی ملک نے یہ اعزاز اپنے نام کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کیا آپ کو معلوم ہے کہ 20 مارچ کو خوشی کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور اس موقع پر دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2025 میں اس سال بھی یورپی ملک فن لینڈ دنیا کا خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔
یہ مسلسل 8 واں سال ہے جب فن لینڈ کے حصے میں یہ اعزاز آیا جبکہ ڈنمارک، آئس لینڈ، سوئیڈن اور نیدر لینڈز بالترتیب دوسرے سے 5 ویں نمبر پر خوش ترین ملک قرار پائے۔
مگر سوال یہ ہے کہ آخر ایشیا میں کونسا ملک ایسا ہے جو خوشی کے معاملے میں سرفہرست رہا یا کونسا مسلم ملک اس حوالے سے نمبرون قرار پایا؟
ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ میں تائیوان کو سب سے زیادہ خوش ترین ایشیائی ملک قرار دیا گیا جو 147 ممالک کی فہرست میں مجموعی طور پر 27 ویں نمبر پر رہا۔
اس طرح اس نے گزشتہ سال ایشیا کے سب سے زیادہ خوش ملک کا اعزاز پانے والے سنگاپور کو پیچھے چھوڑ دیا۔2022 سے 2024 کے ڈیٹا کو مدنظر رکھ کر ممالک کی فہرست مرتب کی گئی اور درجہ بندی کے لئے فی کس آمدنی، صحت مند عرصہ زندگی، سماجی تعاون، آزادی، سخاوت اور کرپشن جیسے 6 عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔
فہرست کے مطابق ایشیا کے خوش ترین ممالک میں تائیوان سرفہرست ہے جس کے بعد سنگاپور دوسرے (مجموعی طور پر 34 ویں) جبکہ ویتنام تیسرے (46 ویں) نمبر پر رہا۔
تھائی لینڈ کے حصے میں چوتھا نمبر آپا جبکہ جاپان اور فلپائن بالترتیب 5 ویں اور چھٹے نمبر پر رہے۔ایشیا کا 7 واں خوش ترین ملک کوریا قرار پایا جبکہ ملائشیا 8 ویں نمبر پر رہا۔چین نے ایشیا کے 9 ویں خوش ترین ملک کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ منگولیا 10 ویں نمبر پر رہا۔
پاکستان اس فہرست میں کافی نیچے موجود ہے اور وہ 147 میں سے 109 ویں نمبر پر رہا۔اگر دنیا کے خوش ترین مسلم ملک کی بات کی جائے تو یہ اعزاز متحدہ عرب امارات کے حصے میں آیا جو 147 ممالک کی فہرست میں 21 ویں نمبر پر رہا۔
اس کے بعد کویت دوسرے (30 ویں) اور سعودی عرب تیسرے (32 ویں) نمبر پر خوش ترین مسلم ممالک قرار پائے۔
فرانزک سائنس اتھارٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے فنڈز جاری ، شمالی، وسطی اور جنوبی پنجاب میں نئی لیبز قائم کرنے کا فیصلہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ویں نمبر پر رہا ممالک کی فہرست خوش ترین ملک
پڑھیں:
حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے
سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے۔
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میرے عظیم اور پیارے والد میاں محمد اظہر قضائے الہٰی سے وفات پاگئے ہیں۔
حماد اظہر نے بتایا کہ میرے والد کی نماز جنازہ کل دوپہر ڈیڑھ بجے قذافی اسٹیڈیم کے باہر ادا کی جائے گی۔
سینئر سیاستدان میاں اظہر لاہور سے رکن قومی اسمبلی بھی تھے، فیملی ذرائع کے مطابق وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔
میاں اظہر لاہور کے میئر بھی رہے، تاہم بعد میں وہ مسلم لیگ ن کی جانب سے گورنر پنجاب اور رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے، انہیں مسلم لیگ ق کا بانی بھی کہا جاتا ہے۔