نواز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناسازہو گئی، ڈاکٹرز نے انھیں مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی ہے۔ ان کے ذاتی معالج نے ان کا معائنہ کیا اور انہیں مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ڈاکٹرز نے نواز شریف کو ہوائی سفر کرنے سے بھی منع کر دیا ہے تاکہ ان کی صحت پر مزید بوجھ نہ پڑے۔ ٓ

میاں نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب جا کر مکہ اور مدینہ میں گزارتے ہیں، اس بار بھی میاں نواز شریف کی خواہش تھی کہ وہ ارض مقدس پر ماہ صیام کا آخری عشرہ گزاریں۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2019 میں لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ نے بتایا تھا کہ سابق وزیراعظم کو انجائنا کا اٹیک ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر محمود ایاز نے اس اطلاع کی تردید کی تھی کہ نواز شریف کو دل کا دورہ پڑا تھا۔

بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں 7 سال قید کاٹنے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کی غرض سے لندن بھیجنے کی اجازت دے دی تھی اور وہ تقریباً 4 سال بعد گزشتہ عام انتخابات سے کچھ عرصے قبل پاکستان واپس آئے تھے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نواز شریف کی طبیعت ڈاکٹرز نے کا مشورہ

پڑھیں:

نواز شریف پاکستان آنے کے لیے ایون فیلڈ سے روانہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیرِ اعظم محمد نواز شریف پاکستان آنے کے لیے ایون فیلڈ سے روانہ ہو گئے۔نواز شریف کا طیارہ لوٹن سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گا۔واضح رہے کہ جمعہ کو جاتی امراء میں نواز شریف سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات متوقع ہے جہاں پارٹی سربراہ کو سیاسی صورتِ حال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف جمعے، ہفتے اور اتوار کو ن لیگ کے سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  •    نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
  • نواز شریف پاکستان آنے کے لیے ایون فیلڈ سے روانہ
  • نواز شریف پاکستان آنے کیلئے ایون فیلڈ سے روانہ
  • نواز شریف طبی معائنے کے بعد لندن سے پاکستان کے لیے روانہ
  • نواز شریف کا فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
  • سابق وزیراعظم نوازشریف کل پاکستان روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم کی مستونگ میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
  • نواز شریف وطن واپس کب آئیں گے؟ فیصلہ 2 روز میں متوقع
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے ; نواز شریف
  • انوارالحق کاکڑ کی مریم نواز سے ملاقات، پنجاب میں شعبہ صحت میں اصلاحات کو سراہا