طلبا کیلئے بڑی خوشخبری ، فیسوں میں بڑی سہولت مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
نادرا ٹیکنالوجیز سے معاہدے کے بعد سرسید یونیورسٹی کے طلبا کو فیس جمع کرانے میں بڑی سہولت مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق نادرا ٹیکنالوجیز اور سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی میں معاہدہ ہوگیا ، جس کے بدولت طلبا فیس کی آسان ادائیگی اور بائیو میٹرک کی تصدیق سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔یونیورسٹی کے طلبہ اب اپنی فیس کسی بھی نادرا ای سہولت فرنچائز پر جمع کرا سکتے ہیں، ملک بھرمیں نادرا ای سہولت کے 21 ہزار سے زائد فرنچائزیز پر فیس جمع ہوسکے گی۔سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ اب اپنی فیس کسی بھی نادرا ای سہولت فرنچائز پر جمع کرا سکتے ہیں۔
معاہدے کے تحت یونیورسٹی کو بائیومیٹرک تصدیق کی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی جبکہ داخلے اور ڈگریوں وٹرانسکرپٹس کے اجرا کی کارروائی کو محفوظ اور تیز بنانے میں بھی مدد ملے گی۔اس سہولت سے یونیورسٹی کے ساڑھے 6 ہزار سے زائد طلبہ کوفائدہ پہنچے گا۔معاہدے پر یونیورسٹی رجسٹرار سرفراز علی اور نادرا ٹیکنالوجیز کے سربراہ عرفان انور نے دستخط کئے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
فنگر پرنٹس کے مسئلے سے دوچار معمر افراد کیلئے فیس ریکگنیشن لارہے ہیں: ترجمان نادرا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ترجمان نادرا شباہت علی نے کہا ہے کہ معمر افراد کو فنگر پرنٹس کے مسائل کا سامنا ہو تو ان کے لیے فیس ریکگنیشن کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔
ایک انٹرویو میں ترجمان نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کے بعد اس کی بروقت شناخت نہ کروانا دراصل اس کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے جووینائل کارڈ جاری کیا جاتا ہے، جس کی مدت 18 سال کی عمر تک ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ والدین میں سےکوئی ایک کسی بھی وجہ سے موجود نہیں ہے تو بچوں کے شناختی کارڈکے لیے والدین میں سےکسی ایک کا شناختی کارڈ ضروری ہے جب کہ شناختی کارڈ بنوانےکے لیے والدین میں سےکسی ایک کا شناختی کارڈ ضروری ہے۔
ترجمان کاکہنا تھا کہ کراچی کے تمام نادرا سینٹرز میں مجموعی طور پر 359 کاؤنٹرز ہیں، ان کی تعداد بڑھائیں گے جب کہ فنگر پرنٹس کے مسئلے سے دوچار معمر افراد کے لیے فیس ریکگنیشن لارہے ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ طلاق کی صورت میں یونین کونسل سے سرٹیفکیٹ کا حصول ضروری ہوتا ہے۔