کینیڈا چین کی عدالتی خودمختاری میں مداخلت بند کرے،چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے جمعرات کے روزیومیہ پریس کانفرنس میں چین میں منشیات کے جرائم کے باعث کینیڈین شہریوں کی سزائے موت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ چین قانون کی حکمرانی پر قائم ملک ہے اور سختی سے قانون کے مطابق مختلف ممالک کے مدعا علیہان کے ساتھ مساوی اور منصفانہ سلوک کرتا ہے بلکہ ان کے قانونی حقوق اور کینیڈا کے قونصلر حقوق کا تحفظ کرتا ہے.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلر گرفتار
فاران یامین:ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (ASF) نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان کے مطابق جدہ جانے والی پرواز کے ایک مسافر کو مشکوک جان کر روکا گیا۔ تلاشی کے دوران اس کے بیگ سے 108 منشیات کے کیپسول برآمد ہوئے جو ماہرانہ طریقے سے اسٹیل راڈ میں چھپائے گئے تھے۔
چیکنگ کے دوران ان کیپسول سے ایک کلو آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔ ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے حوالے کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا