سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، علیمہ خان سمیت 17 افراد جے آئی ٹی میں دوبارہ طلب
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پرعلیمہ خان سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔ان تمام افراد کو جے آئی ٹی آئی نے 21 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے. ان سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے سوال جواب کیے جائیں گے۔علیمہ خان گزشتہ روز بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئی تھیں، جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں تحققات کر رہی ہے۔جے آئی ٹی نے جن افراد کوطلب کیاہے ان میں فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، محمد حماد اظہر، عون عباس، محمد شہباز شبیر، وقاص اکرم، تیمور سلیم خان، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی اور محمد نعمان افضل شامل ہیں۔جبران الیاس، سلمان رضا، ذلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی ملک کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر منفی جے آئی ٹی
پڑھیں:
بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) بیوروکریٹس اور پولیس افسران کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔(جاری ہے)
اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے چیف سیکرٹری پنجاب کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا اور پنجاب حکومت سے اس بابت تحریری وضاحت بھی طلب کر لی گئی ہے۔دائر درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پولیس افسران اور بیوروکریٹس ذاتی تشہیر کرتے ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس اور بیوروکریٹس پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا حکم جاری کیا جائے۔