علی امین دہشتگردوں کیساتھ نہ کھڑے ہوں، طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دہشتگردوں کے خلاف کھڑے نہیں ہوسکتے تو ان کے ساتھ بھی نہ کھڑے ہوں۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیرمملکت طلال چوہدری نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے کوئی واقعات ہوں اور اگر پاکستان کی حکومت اور کوئی ادارہ اس بات سے ہچکچائے کہ وہ دیشتگردوں کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتا تو وہ کس کے ساتھ کھڑا ہے، یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔
طلال چوہدری نے کہا ’میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو کہتا ہوں کہ اگر وہ دیشتگردوں کے خلاف کھڑے نہیں ہوسکتے تو ان کے دوست بن کے ان کے ساتھ بھی کھڑے نہ ہوں۔‘
وزیرمملکت نے کہا کہ عمران خان نے جعفر ایکسپریس واقعے کے ایک ہفتے بعد اس کی مذمت کی ہے اور بیان میں یہ کہا کہ یہ سیکیورٹی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کی ناکامی تھی، میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ سیکیورٹی فورسز اور انٹیلیجنس ایجنسیز انفارمیشن دیتی ہیں مگر بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ایسے ادارے ہی نہیں ہیں جو انفارمیشن کے مطابق کارروائی کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بی ایریا میں 80 فیصد سیکیورٹی کی ذمہ داری لیویز کی ہے، لیویز اہلکاروں کی ڈیوٹی پر حاضری 45 فیصد ہے، فوج کا کام تو نہیں ہے کہ وہ ٹرین کی حفاظت کرے، کیا فوج کا کام ہے کہ وہ سڑکیں کھلوائے یا فوج کا کام ہے کہ اس طرح کے واقعات ہوں تو سب سے پہلے وہ پہنچے؟ فوج کو تو ہم اس وقت بلاتے ہیں جب صورتحال باقی سیکیورٹی فورسز کے بس سے باہر ہوجاتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بلوچستان تحریک انصاف جعفر ایکسپریس طلال چوہدری علی امین گنڈاپور عمران خان لیویز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وزیرمملکت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان تحریک انصاف جعفر ایکسپریس طلال چوہدری علی امین گنڈاپور لیویز وزیراعلی خیبرپختونخوا وزیرمملکت طلال چوہدری نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
دہشتگردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائے گا،راناثنااللہ
وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ٹریننگ کیمپس کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیدیا۔ کہا جو نئی پالیسی بن رہی ہے دہشت گردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ دہشت گردوں کے پیچھے ‘را ہے ، افغان حکومت محفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہی ہیں، جو نئی پالیسی بن رہی ہے ان کا یہاں اور وہاں دونوں جگہ پورا بندوبست کیا جائےگا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی مددگار ثابت ہوگی تو یہ خود بھی جاتی رہے گی۔ آئین و قانون علی امین گنڈاپور کو افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی اجازت نہیں دیتا۔
وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ ملک میں نئے صوبے بنانے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، یہ ابھی بحث ہے۔