ملزم ساحر نے بتایا کہ میں اور مصطفی عامر پینے کے لیے ویڈ ایک دوسرے کو دیتے رہتے تھے، ایک سال تک میرے پاس ویڈ نہیں آرہی تھی تو مصطفیٰ مجھے پینے کے لیے ویڈ لاکر دیتا رہا، کچھ ماہ پہلے مجھے ایک دوست واسع گلزار نے فون کرکے بتایا کہ ارمغان بہت امیر ہوگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ایک ملزم ساحر حسن نے اپنے بیان میں حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ ساحر حسن نے بتایا کہ میں اسلام آباد میں ایک دوست یحییٰ کے ذریعے ویڈ منگواتا تھا۔ یحییٰ کا کزن شاہ نور میرا دوست تھا، اسی کے ذریعے رابطہ ہوا۔ مجھے گھر پر نجی کوریئر کمپنیوں کے ذریعے ویڈ ملتی تھی۔مجھے سپلائی کی جانے والی ویڈ کیلیفورنیا امریکا سے منگوائی جاتی ہے۔ اپنے بیان میں ساحر حسن نے مزید بتایا کہ میری 2017ء میں ارمغان سے ملاقات ہوئی، وہ 2016ء سے منشیات بیچ رہا تھا۔ ارمغان کو جیل بھی ہوئی تھی، جیل میں اس کی ملاقات بلال ٹینشن سے ہوئی تھی۔ میں ارمغان کا کبھی بھی دوست نہیں رہا، میری دوستی مصطفی عامر سے تھی۔ مصطفی عامر سے پہلی ملاقات 2022ء میں ایک دوست معظم پٹیل نے کرائی تھی۔ ملزم ساحر نے بتایا کہ میں اور مصطفی عامر پینے کے لیے ویڈ ایک دوسرے کو دیتے رہتے تھے، ایک سال تک میرے پاس ویڈ نہیں آرہی تھی تو مصطفیٰ مجھے پینے کے لیے ویڈ لاکر دیتا رہا، کچھ ماہ پہلے مجھے ایک دوست واسع گلزار نے فون کرکے بتایا کہ ارمغان بہت امیر ہوگیا ہے۔

ساحر حسن کے مطابق دوست نے بتایا کہ ارمغان نے کروڑوں کی گاڑی، بنگلہ، اسلحہ اور شیر کے بچے خریدے ہیں۔ دوست نے بتایا کہ ارمغان بیرون ملک بزرگ افراد کے پنشن فنڈ میں فراڈ کرتا ہے، ارمغان فراڈ کاروبار کے نام پر بیرون ملک سے پیسے منگواتا اور غائب ہوجاتا تھا۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ساحر حسن نے بتایا کہ 4 جنوری کو مصطفیٰ عامر سے آخری ملاقات ہوئی، وہ ایک گرام ویڈ ادھار لے کر گیا تھا، مصطفیٰ نے مجھے 5 جنوری کو رقم دینے کا کہا تھا لیکن وہ پھر کبھی نہیں آیا، 15 جنوری کو ارمغان شیراز کے ساتھ گھر پر آیا، دروازہ زور سے بجایا اور میری بیوی سے بدتمیزی بھی کی۔ ارمغان نے گرفتاری سے 3 روز پہلے ایک لاکھ 33 ہزار روپے کی 14 گرام ویڈ خریدی تھی۔ ساحر حسن نے بتایا کہ  میں والد کے ساتھ رہتا ہوں، میں ویڈ بیچتا ہوں یہ میری بیوی کو بھی پتا تھا، میں نے اپنے گھر کی الماری میں 400 گرام ویڈ چھپا رکھی تھی، جو 35 لاکھ روپے میں خریدی تھی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بتایا کہ ارمغان نے بتایا کہ مصطفی عامر ایک دوست

پڑھیں:

سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے

سٹی42:سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے۔

سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ نمازِ جنازہ آج نمازِ عصر کے بعد ڈیفنس فیز ون، اللہ ہو چوک مسجد میں ادا کی جائے گی۔

 اہلِ خانہ نے دوست احباب اور عزیز و اقارب سے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔
 
 

فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست

متعلقہ مضامین

  • پتوکی: بیوی نے دوست کیساتھ ملکر شوہر کو قتل کر کے لاش نہر میں پھنکوا دی
  • بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
  • چیئرمین نظام مصطفی پارٹی حنیف طیب اجتماع سے خطاب کررہے ہیں
  • مجھے کبھی نہیں لگا کہ میں شاہ رُخ خان جیسا دکھائی دیتا ہوں، ساحر لودھی
  • سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے
  • ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات
  • ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات
  • ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے  لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات
  • ساحر لودھی کی اہلیہ عوامی سطح پر نظر کیوں نہیں آتیں؟
  •  ماں نے ’دوست‘ کے ہاتھوں جوان بیٹا قتل کروا دیا