کوئی آپریشن نہیں ہو رہا، وزیراعلیٰ کے پی کنفیوژن پیدا کر رہے ہیں:طلال چودھری
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور میں وہ بیج بویا جس سے آج پاکستانیوں کی شہادتیں ہو رہی ہیں۔ کوئی آپریشن نہیں ہو رہا، وزیراعلیٰ کے پی کنفیوژن پیدا کر رہے ہیں۔
روز نامہ جنگ کے مطابق جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو نہ بسایا جاتا تو آج یہ حالات نہ ہوتے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا، "کسی آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے۔"
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ واضح کردوں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا اور نہ ہی آپریشن کی بات ہوئی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور قومی سلامتی کے اجلاس سے متعلق کنفیوژن پیدا کر رہے ہیں۔
طلال چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی اگر دہشت گردوں کے خلاف کھڑے نہیں ہوسکتے تو ان کے دوست نہ بنیں، بانی پی ٹی آئی نے ایک ہفتے بعد جعفر ایکسپریس واقعے کی مذمت کی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے انٹیلی جنس اداروں کی ناکامی کی بات کی، خیبر پختونخوا میں کس کی ناکامی ہے؟ کے پی کے میں تحریک انصاف کی 13 سال سے حکومت ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو 800 ارب روپے دیے گئے، 8 ارب بھی نہیں لگائے گئے، بات چیت ان سے ہوتی ہے جن کے ہاتھ میں بندوق نہیں ہوتی، ہتھیار اٹھانے والوں سے بات چیت ہتھیاروں کے ساتھ ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر روزانہ 180 آپریشن ہو رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے جنگ جیتی ہے، 95 فیصد دہشت گردی کے واقعات بلوچستان اور کے پی میں ہوئے۔
طلال چودھری کا کہنا تھا کہ فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ ہر کوئی اپنا قومی فرض نبھائے، کے پی سے آنے والی یہ آوازیں آپ کی حب الوطنی پر بھی سوال اٹھاتی ہیں، بنوں مسجد پر حملے کی بانی پی ٹی آئی نے آج تک مذمت نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے پیٹرن ان چیف بانی پی ٹی آئی ہیں، بنوں ہو یا لکی مروت، لوگوں نے خود نکل کر سکیورٹی فورسز کا ساتھ دیا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اجلاس میں موجود تھے اور باہر نکل کر کنفیوژن پھیلا رہے ہیں۔
جعفر ایکسپریس حملہ آوروں کی لاشیں ورثاءکو دے سکتے ہیں:وزیراعلیٰ بلوچستان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا طلال چودھری کہنا تھا کہ نے کہا کہ رہے ہیں نہیں ہو
پڑھیں:
کراچی میں بیک وقت پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے 2 انتقال کرگئے
شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں بیک وقت پیدا ہونے والے پانچ بچوں میں سے دو انتقال کرگئے جبکہ تین بچیوں کی حالت نازک ہے، نوزائیدہ بچوں کی پیدائش آٹھویں مہینے میں ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی بلدیہ ٹاؤن کے جوڑے کی شادی کے پہلے ہی سال ایک ساتھ پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے دو جاں بحق ہوگئے۔
انتقال کرنے والے دونوں لڑکے تھے، جبکہ ایک بچی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اہل خانہ کے مطابق تمام بچے قبل از وقت 29 ہفتوں میں پیدا ہوئے، جن کا وزن کم اور پھیپھڑے مکمل طور پر نشوونما نہیں پا سکے تھے۔
پیدائش کے فوراً بعد تمام بچوں کو آکسیجن سپورٹ پر منتقل کیا گیا تھا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی خطرناک اور پیچیدہ پیدائش تھی۔ نو ماہ سے پہلے پیدا ہونے والے بچوں کو جان لیوا پیچیدگیوں کا سامنا ہوتا ہے، جن میں سانس کی تکلیف، انفیکشن اور جسمانی اعضا کی نامکمل نشوونما شامل ہے۔
اس وقت بچ جانے والی تینوں نوزائیدہ بچوں کو انتہائی نگہداشت وارڈ (NICU) میں مکمل نگرانی میں رکھا گیا ہے، جہاں ان کے علاج کا عمل جاری ہے۔
اہل خانہ نے عوام سے دعا کی اپیل کی ہے تاکہ باقی بچوں کی جان بچائی جا سکے۔