اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔جے آئی ٹی ذرائع نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے افراد سے دوران تفتیش جے آئی ٹی نے اشتعال انگیز مواد جمع کیا ہے، یہ مواد پی ٹی آئی قیادت کی ریاست مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈے کا ثبوت ہے۔

جے آئی ٹی ذرائع نے کہا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں پی ٹی آئی قیادت کے قریبی رشتے دار بھی ملوث پائے گئے ہیں، جے آئی ٹی فورم فعال طور پر مجرموں کے خلاف قانونی اور انتظامی کارروائیوں کی سفارش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی مفرور اور غیر حاضر افراد کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش بھی کر رہی ہے، پی ٹی آئی سینٹرل میڈیا ڈویڑن اور سوشل میڈیا ٹیم کی کارروائیاں رضاکار فورس کے ذریعے نہیں کی گئیں۔

جے آئی ٹی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ یہ ریاست مخالف پروپیگنڈا اندرون ملک اور آف شور اکاؤنٹس کے ہینڈلرز کے ذریعے کیا گیا، اس پروپیگنڈا مہم کی مالی اعانت غیر ملکی لابیز اور پی ٹی آئی قیادت کے ذریعے کی جا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ غیر ملکی لابیز پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ مل کر اس پروپیگنڈا مہم کو کنٹرول بھی کر رہی ہیں، جے آئی ٹی، پی ٹی آئی کے افراد سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کے ایکٹ 2016 کے تحت تشکیل دی گئی تھی، وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی اسلام آباد پولیس کے آئی جی کر رہے ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سوشل میڈیا پر منفی پی ٹی ا ئی قیادت جے ا ئی ٹی ذرائع پروپیگنڈا مہم پی ٹی ا ئی کے کر رہی رہی ہے

پڑھیں:

ماریہ ملک مداحوں سے مخاطب ہونے کا انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماریہ ملک نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی اور مداحوں کو مشورہ دیا کہ ان پر یقین نہ کریں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماریہ ملک نے ایک پقسٹ شیئر کی ہے جس میں انھیں ایک دیدہ زیب جوڑے میں ہاتھ میں گجرے اور چھتری کے ساتھ خوشگوار موڈ میں مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ماریہ ملک نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں نہایت سنجیدہ صورتحال میں بھی ہنس سکتی ہوں، اس لیے مجھ پر یقین نہ کیا کریں۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ مجھے سپورٹ کرتے رہیں ساتھ میں انھوں نے ایموجی بھی بنائی اور اپنے نئے ڈرامے شکوہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔اس سے قبل انھوں نے نجی ٹی وی چینل  کی ڈرامہ سیریل شکوہ میں ثانیہ کا کردار ادا کرنے کی وجہ بیان کی تھی، شکوہ میں سمیع خان (زرون)، ماریہ ملک (ثانیہ)، یشما گل(کرن)، عاصم محمود، عثمان پیرزادہ ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ماریہ ملک کا کہنا تھا کہ اس کردار میں ہوں یہ اس لیے بھی مختلف ہے دوسری بات یہ کہ کہانی بہت اچھی لگی، اس میں ثانیہ کا کردار نبھا رہی ہوں، ثانیہ کا تعلق ٹوٹے ہوئے گھرانے سے ہے لیکن وہ بہت زیادہ مضبوط ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پہلگام واقعہ، بھارت پاکستان مخالفت میں جعلی تصاویر پھیلانے لگا
  • پہلگام حملہ پروپیگنڈا،ہلاک قرار دیا گیا جوڑا زندہ نکل آیا
  • پہلگام حملہ پروپیگنڈا: ہلاک قرار دیا گیا جوڑا زندہ نکل آیا
  • ماریہ ملک مداحوں سے مخاطب ہونے کا انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل
  • مقبوضہ کشمیر کی عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کر دیا، شدید نعرے بازی
  • مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کر دیا، شدید نعرے بازی
  • پہلگام حملہ: پاکستان کیخلاف بھارتی میڈیا کا شیطانی پروپیگنڈا بے نقاب
  • پاکستانی عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا، ’انڈین فالس فلیگ آپریشن‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ
  • مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ سے 24افراد ہلاک، بھارتی میڈیا کا پاکستان کیخلاف زہریلا پروپیگنڈا
  • مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا