مولانا فضل الرحمان کی اسرائیلی بربریت کیخلاف آج احتجاج کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے اسرائیلی بربریت کیخلاف آج احتجاج کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا فلسطین پر اسرائیلی بربریت کیخلاف آج یوم احتجاج منائیں گے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے میں سیکڑوں افراد کی شہادتیں افسوسناک ہیں، عالمی برادری بالخصوص مسلم اُمّہ فلسطینی بھائیوں کے لیے آواز بلند کریں۔
انہوں نے مزید اسرائیلی درندگی کسی صورت قابل برداشت نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا ہے: ملک محمد احمد خان
—فائل فوٹواسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ معاملات ایسے ہیں جن پر آپ کو متفق ہونا پڑے گا، سیاست کو ایک رستہ ملنا چاہیے۔
ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بڑی اچھی بات کی ہے کہ انہوں نے بات چیت کے دروازے کو کھولا ہے، بات چیت ہی واحد حل ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں، ہم اکنامک گروتھ چاہتے ہیں۔