اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ سازی جاری، ہنڈریڈ انڈیکس میں 4 ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ سازی جاری، ہنڈریڈ انڈیکس میں 4 ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ریکارڈ سازی کا سلسلہ جاری ہے، چار روز کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 4 ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج ایک کے بعد ایک ریکارڈ ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔ سرمایہ کاروں کے وارے نیارے ہوگئے۔ کہا مثبت خبروں نے مارکیٹ کو بڑھاوا دیا ہے۔
بروکرز کہتے ہیں پالسیی ریٹ میں کمی اور سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد لوگ اپنا پیسہ مارکیٹ میں لگا رہے ہیں۔
سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ معاشی اشاریوں میں بہتری کے نتیجے میں بازار میں تیزی ہے، پیسہ لگاتے وقت احتیاط سے کام لیا جائے، بازار میں پرافٹ ٹیکنگ یا کریکشن کے امکانات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سموگ‘ فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن‘ 27 مقدمات‘ متعدد گرفتار
لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس کی سموگ، فضائی آلودگی کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 27 مقدمات درج کر کے متعدد قانون شکن افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 1792 افراد کو 46 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 13 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 98، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 1374، صنعتی سرگرمیوں کی 5 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 12 خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئیں۔ رواں سال کے دوران لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 2031 مقدمات درج اور 1837 قانون شکن گرفتار کئے گئے۔ 84 ہزار 778 افراد کو 21 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد جرمانے‘ جبکہ 16 ہزار سے زائد افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 742، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 57 ہزار 301، صنعتی سرگرمیوں کی 1689 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 3265 خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئیں۔