قومی سلامتی کیلئے سب کو یکجا ہونا پڑیگا، بھارت کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیری قوم تاریخ رکھتی ہے، مظہر سعید
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
وزیر اطلاعات آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں سات دھائیوں سے آگ و خون کی ہولی کھیلنے کے بعد بھی بھارت کشمیریوں کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ کی جانب سے دارالحکومت کے میڈیا پرسنز کے اعزاز میں گزشتہ روز افطار ڈنر دیا گیا۔ افطار ڈنر میں سیکرٹری اطلاعات سردار عدنان خورشید، ناظم تعلقات عامہ راجہ امجد حسین منہاس اور محمد بشیر مرزا سمیت دارالحکومت کے صحافیوں اور محکمہ اطلاعات کے ڈویژنل و ضلعی افسران نے شرکت کی۔ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ قومی سلامتی کیلئے سب کو یکجا ہونا پڑے گا، بھارتی وزراء کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیری قوم تاریخ رکھتی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں سات دھائیوں سے آگ و خون کی ہولی کھیلنے کے بعد بھی بھارت کشمیریوں کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا میں جب مثبت چیزیں خبر بنتی ہیں تو مثبت رحجان کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خبر ضرور دی جائے مگر خبر کے ذریعے خوف نہ پیدا کیا جائے، حادثات کو لیکر ایک خوف کی فضاء بن جاتی ہے، بہتری کی گنجائش ہر وقت ہوتی ہے اس کی جانب نشاندہی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت حادثات کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات نے کہا کہ
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ضرور پاکستان آئیں، خوش آمدید کہیں گے، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ضرور پاکستان آئیں، خوش آمدید کہیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا تحریک چلانا حق ہے، وہ جہاں جائیں یہ بتائیں کہ ان کے والد کو میگا کرپشن کیس میں سزا ہوئی ہے۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں اپنے دفاع میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔
بھارتی پائلٹس میں مہارت ہے نہ ڈرونز کوئی نقصان کرسکے، عطا تارڑوزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے پہل نہیں کی، لیکن اس بار جارحیت پر بھارت میں گھس کر مارا، ان کے اترے چہرے، بیٹھی آوازیں اور ان کا مورال بتا رہا ہے کہ ان کا کتنا نقصان ہوا، ہم نے کہا تھا ہم تیار ہیں آزمانا نہیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے تدارک کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں، ہم واحد ملک ہیں جہاں اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، دہشتگردوں کا کوئی مذہب، رنگ اور نسل نہیں ہوتی، پاکستان دنیا کے لیے دہشتگردی کے خلاف ایک شیلڈ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف نیا اقدام، پیغام امن کا اعلان کر رہا ہوں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بلوچستان میں حالیہ افسوسناک واقعہ دہشتگردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کا واقعہ ہے۔