تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز
لاہور: پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پاکستان تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست نمٹا دی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے تحریک انصاف کے نائب صدر اکمل باری کی درخواست مسترد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور اس حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔
ڈی سی لاہورکی رپورٹ میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے، حال ہی میں ملک میں تین بار دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں، بنوں کینٹ پر حملہ، جعفر ایکسپریس پر دہشت گردی سمیت دیگر واقعات ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایک مخصوص تھریٹ الرٹ بھی جاری کیا گیا کہ فتنہ الخوارج نے 76 دہشت گرد ٹرینڈ کیے ہیں جو پاکستان میں دہشتگردی کر سکتے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے ڈی سی لاہور کی رپورٹ کی روشنی میں پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی درخواست نمٹا دی۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ٹی آئی کی جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد کردی ہے ، اگر درخواست گزار چاہے تو ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کو چیلنج کر سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی کی درخواست مسترد جلسے کی درخواست
پڑھیں:
واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
اسرائیل کی جانب سے لبنان پر خون ریز حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان واشنگٹن میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان واشنگٹن میں شروع ہونے والے مذاکرات جنگ بندی مذاکرات کا تسلسل اور چوتھا دور ہے۔
لبنان کی سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں شروع ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذاکرات کے لیے دونوں فریق کے نمائندے واشنگٹن پہنچے، جس کے بعد مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو لبنان پر حملوں کے حوالے سے ٹیلی فون پر سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل قرار دیا اور کہا کہ ہر کوئی تم سے نفرت کرتا ہے، اسی وجہ سے لوگ اسرائیل سے بھی نفرت کرتے ہیں۔
دوسری جانب لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جہاں جنوبی لبنان کے بڑے شہروں میں سے ایک نباطیہ پر شدید بم باری کی گئی ہے۔