کراچی کا موسم گرم رہنے کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
محکمۂ موسمیات نے کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنےکی پیش گوئی کر دی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور خشک رہے گا، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
آج شہر کا کم سے کم درجۂ حرارت 21.
کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے اور شمال مشرق سے گرم اور خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں۔
بلوچستان کے جنوبی اضلاع کا موسم گرم رہنے کا امکاندوسری جانب بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں موسم بتدریج گرم ہو رہا ہے اور دن کے اوقات میں موسم گرم رہنےکا امکان ہے۔
کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اور موسم خشک ہے، کوئٹہ میں صبح کم سے کم درجۂ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شمالی اضلاع میں موسم خشک، صبح کے وقت موسم میں خنکی ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رہنے کا امکان کا موسم گرم گرم اور
پڑھیں:
ملک میں گرم موسم اور ہیٹ ویو نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
ملک میں گرمی کی لہر کے ساتھ ہیٹ ویو نے بھی دستک دے دی۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نےبھی الرٹ جاری کردیا۔ ملک میں آج سے 27 اپریل تک گرمی کی شدید لہر کہ ایڈوائزری جاری کردی گئی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اورگرم رہنے کاامکان ہے۔ شمالی علاقوں میں موسم ابرآلود رہنے کی پیشگوئی ہے. این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری کے مطابق 22 تا 27 اپریل 2025 کے دوران بلوچستان اور سندھ کے صوبوں میں ہفتے کے دوران موسم خشک اور درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیرکے مختلف علاقوں اور خیبر پختونخواہ کے چند اضلاع ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، چارسدہ، چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ان کے علاوہ کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، پشاور، صوابی، سوات اور وزیرستان میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ بارش کا امکان ہے۔