’ڈیجیٹل یوتھ ہب ایپ‘، نوجوان کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
ابوبکر شیخ :چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ڈیجیٹل یوتھ ہب ایپ کے آفیشل گانے کی رونمائی کر دی، شہری ایپلیکیشن کو استعمال کرتے ہوئے سکالرشپس، نوکریاں، ٹریننگ پروگرامز، سٹارٹ اپ سپورٹ اورانویسٹمنٹ کی معاونت سمیت دیگر آگاہی حاصل کر سکیں گے.
ایوان اقبال میں ڈیجیٹل یوتھ ہب ایپ کےحوالےسے تقریب میں رانا مشہوداحمد خان کا کہنا تھا وزیراعظم شہبازشریف چوبیس مارچ کو ڈیجیٹل یوتھ ہب کا افتتاح کریں گے، انہوں نے کہا کہ شہری اپنے موبائل فون میں یہ ایپلیکیشن انسٹال کریں، اس ایپ کے ذریعے دنیا کے تمام ممالک میں نوجوان سکالرشپس، نوکریوں کی تفصیلات، ڈیجیٹل سکلز، کاروبار میں معاونت سمیت مختلف فیچرزسے مستفید ہوسکیں گے۔
رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھاکہ یہ پورٹل آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے کام کرے گا، وائٹ، بلیو اور گرے کالر کی تمام کیٹیگری کی نوکریاں اپڈیٹ ہونگی۔انہوں نے کہا کہ اس ایپ سے ماہانہ2 سے5 کروڑ ٹریفک جنریٹ ہوگی، اس سال30 ہزار سے زائد انٹرنشپ پروگرامز اور دس ہزارسے زائد نوکریاں فراہم کریں گے۔
رانا مشہوداحمد خان کا کہنا تھا کہ جب بھی ملک کی اکانومی اوراعشاریے مثبت آنا شروع ہوتے ہیں،ملک دشمن عناصر حرکت میں آجاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام خوشحالی اورترقی چاہتےہیں،ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو منظرعام پر لائیں گے۔
’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں کمی کا تسلسل برقرار،مزید فی تولہ 1600روپے سستا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز ہزاروں روپے کے اضافے کے بعد آج معمولی کمی کمی ہوئی ہے، فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔
گزشہ روز سونے کی قیمت 5 ہزار 300 روپےکے اضافے سے 4لاکھ 24ہزار 162 روپے پرپہنچ گئی۔اسی طرح، 10 گرام سونےکی قیمت میں 1372 روپےکی کمی ہوئی جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 278 روپے ہوگئی۔گزشتہ روز 24 قیراط کے 10گرام سونےکی قیمت بھی 4 ہزار 544 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 63 ہزار 650 روپے ہوگئی تھی۔ْدوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں 16 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4 ہزار 2 ڈالر پر آگیا جب کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 48.65 ڈالر ہوگئی۔ادھر، 65 روپے کی کمی سے فی تولہ چاندی کی قیمت 5 ہزار 127 روپے ہوگئی ہے جب کہ 10 گرام چاندی کی قیمت 56 روپے کی کمی سے 4 ہزار 395 روپے ہوگئی۔