سعودی عرب ، مسجد نبوی میں اعتکاف کا آغاز، عارضی کلینک قائم
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی مسجد نبوی الشریف میں اعتکاف کرنے والے پہنچ گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے معتکفین کو ان کے لیے مختلف مقامات مخصوص کیے گئے ہیں۔ادارہ امورحرمین کی جانب سے آخری عشرے میں اعتکاف میں بیٹھنے والے وہ مرد و خواتین جنہوں نے پہلے ہی پرمٹ حاصل کیے ہیں انہیں لاکرز بھی الاٹ کردیئے گئے ہیں جہاں وہ اپنی اشیا رکھ سکتے ہیں۔
(جاری ہے)
انتظامیہ کی جانب سے مسجد نبوی میں اعتکاف کرنے والوں کو ضرورت پڑنے پر فوری طبی امداد فراہم کرنے کی غرض سے مکمل سہولیات سے آراستہ کلینک بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ معتکیفین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اعتکاف کرنے والوں کی سہولت کے لیے افطاری اور سحری کا بندوبست بھی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ہے علاوہ ازیں مختلف زبانوں میں دینی امور میں رہنمائی کے لیے اسکالرز کے لیکچرز کا بھی انتظام ہے ۔مسجد نبوی الشریف کے گیٹ نمبر 6 اور 10 جبکہ خواتین کے لیے شمالی اورمشرقی جانب کے گیٹ نمبر 24 اور 25 الف مخصوص ہیں جہاں سے وہ اپنے مقام پر پہنچ سکتے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں اعتکاف کی جانب سے مسجد نبوی کے لیے
پڑھیں:
ایم ڈی کیٹ نتائج کا اعلان، عارضی نتائج ہی حتمی نتائج قرار
سرکاری میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے ہونے والے ایم ڈی کیٹ کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ سی ای او ایس ٹی ایس کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے عارضی نتائج ہی حتمی نتائج ہیں کیونکہ عارضی نتائج میں ایک بھی غلطی نہیں نکلی۔اس سال 32 ہزار 424 طلبہ نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان دیا، ٹیسٹ میں پاس ہونے کے لیے 50 فیصد نمبر ڈینٹسٹری جبکہ 55 فیصد نمبرز ایم بی بی ایس کے لیے درکار تھے۔ سندھ بھر میں 14ہزار 300 امیدواروں نے 55 فیصد نمبر لیے جبکہ 17 ہزار 123 امیدواروں نے 50 فیصد نمبرلیے۔اس کے علاوہ آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے ایم ڈی کیٹ 2025 کے ٹیسٹ میں کراچی کے طلبہ سندھ کے تمام اضلاع کے طلبہ پر بازی لے گئے اور پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے نام رہیں۔ جب کہ ٹاپ ٹین میں شامل 124 امیدواروں میں سے 41 امیدواروں کا تعلق کراچی سے ہے۔