ارمغان کا والد کامران قریشی گرفتاری کے بعد پولیس کیلئے دردِ سر بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء) مصطفی قتل کیس کے ملزم ارمغان کا والد کامران قریشی گرفتاری کے بعد پولیس کیلیے درد سربن گیا، کبھی بیٹے سے ملوانے کیلیے چیخ پکار کرتا رہا تو کبھی پولیس کو للکارتا رہا۔تفصیلات کے مطابق مصطفی قتل کیس کے ملزم ارمغان کا والد کامران گرفتاری کے بعد پولیس کیلیے دردسربن گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ حراست میں اہلکاروں کے ساتھ جارحانہ رویہ اختیارکرلیا اور بیٹے سے ملوانے کیلیے چیخ پکار کر کے تھانہ سر پراٹھا لیا۔
(جاری ہے)
ملزم ارمغان کا والد پولیس کو متضاد بیان دے کر الجھانے کی کوشش بھی کررہا ہے، اس سے پہلے وکیلوں اور صحافیوں کے ساتھ بھی الجھتا رہا ہے۔بعد ازاں ارمغان کیوالد نے صحافیوں کو دھمکیاں دینے پر معافی مانگ لی اور کہا میڈیا سچائی دیکھا رہا تھا لیکن مجھے اپنا بیٹا نظر آرہا تھا، میری وجہ سیاگرکسی صحافی کی دل آزاری ہوئی تومعافی چاہتا ہوں۔یاد رہے پولیس نے مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو گرفتار کیا تھا، ملزم سے دو سو گرام آئس اور غیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا، جس کے بعد منشیات اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ارمغان کا والد والد کامران کے بعد
پڑھیں:
بھارت: جعلی سفارت خانہ چلانے والا ملزم گرفتار
بھارتی پولیس نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی مضافات میں کرائے کی رہائشی عمارت میں جعلی ایمبیسی چلانے والے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے جعلی سفارتی پلیٹس سمیت گاڑیاں برآمد کرلیں۔
بھارتی ریاست اتر پردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس کے سینئر پولیس افسر سوشیل گھُلے نے بتایا کہ ملزم نے ایمبیسڈر کا روپ دھارا ہوا تھا اور مبینہ طور پر بیرون ملک نوکریوں کا جھانسہ دے کر لوگوں سے پیسے بھی اینٹھ چکا تھا۔
پولیس کے مطابق 47 سالہ ہرشوردن جین نے بتایا کہ اس نے ’سیبورگا‘ یا ’ویسٹ آرٹیکا‘ جیسی جگہوں کے سفیر یا مشیر کے طور پر کام کیا ہے۔
سوشیل گھُلے نے بتایا کہ پولیس نے ہرشوردن جین کے پاس کے پاس سے عالمی رہنماؤں کے ساتھ متعدد جعلی تصاویر اور بھارتی وزارتِ خارجہ اور تقریباً تین درجن ممالک کی نقلی مہریں بھی برآمد کی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم پر بیرون ملک موجود شیل کمپنیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کا بھی شک ہے۔ ملزم کو جعلسازی، نقلی شناخت اور جعلی دستاویزات رکھنے کے الزمات کا بھی سامنا ہے۔
پولیس نے عمارت سے جعلی سفارتی پلیٹس کی حامل چار گاڑیاں اور تقریباً 45 لاکھ بھارتی روپے اور مختلف کرنسیوں میں کیش برآمد کیا ہے۔