ٹرینوں کے اوقات میں رد و بدل، مسافروں کیلئے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : پاکستان ریلوے کی جانب سے موسم سرما 2024 کے ٹائم ٹیبل کو تاحکم ثانی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے البتہ چند مخصوص ٹرینوں کے اوقات میں رد و بدل کیا گیا ہے۔
جن ٹرینوں کے اوقات میں رد و بدل کیا گیا ہے ان میں خیبر میل پشاور کینٹ سے رات 22:30 کے بجائے 22:00 پر روانہ ہوگی۔ علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے 07:30 کے بجائے 07:00 پر چلے گی۔ جعفر ایکسپریس پشاور کینٹ سے بھی 07:30 کے بجائے 07:00 پر روانہ ہوگی۔ اس کے علاوہ لاثانی ایکسپریس لاہور سے دوپہر 15:45 کے بجائے 15:30 پر سیالکوٹ سے 06:50 کے بجائے 06:30 پر روانہ ہو گی۔
’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا
تھل ایکسپریس ملتان کینٹ سے شام 06:50 کے بجائے 06:30 اور راولپنڈی سے (07:20 کے بجائے 07:00 پر چلے گی۔ اٹک پسنجر ,اٹک سٹی سے سپہر 16:05 کے بجائے 15:55 پر اور موہنجو دڑو پسنجر کوٹری سے 11:35 کے بجائے 07:00 پر روانہ ہوگی۔
ریلوے حکام کے مطابق ان مخصوص ٹرینوں کے علاوہ تمام دیگر ٹرینیں اپنے پرانے شیڈول کے مطابق ہی چلیں گی۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سفر کو بناتے وقت نئے اوقات کو مدنظر رکھیں۔
مالی سال 21-2020 میں 2 ارب 59 کروڑ کی مالی و انتظامی بے قاعدگیوں کا انکشاف
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے بجائے 07 00 پر ٹرینوں کے پر روانہ
پڑھیں:
خوشحال خان خٹک ایکسپریس 5 سال بعد بحال، بھکر سٹیشن پر شاندار استقبال
بھکر(نیوز ڈیسک) کورونا وبا کے باعث معطل کی جانے والی مسافر ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو 5 سال بعد بحال کر دیا گیا۔
پشاور تا کراچی چلنے والی ٹرین کو خصوصی طور پر رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا اور بھکر میں سٹیشن پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ٹرین کا شاندار استقبال کیا۔
ریلوے حکام کے مطابق خوشحال ایکسپریس واحد ایسی مسافر ٹرین ہے جو چاروں صوبوں سے گزرتی ہے اور لاکھوں مسافروں کو براہِ راست سفری سہولیات فراہم کرتی ہے۔
ٹرین پشاور سے کراچی کے درمیان چلائی جا رہی ہے اور اس کا روٹ بھکر، کوٹری، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، کندھ کوٹ، کشمور، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو، کوٹ سلطان، لیہ، کندیاں، میانوالی، جنڈ، اٹک سٹی جنکشن، نوشہرہ اور پشاور شامل ہے، اس طویل راستے پر سفر کرتے ہوئے یہ ٹرین مختلف ثقافتوں اور علاقوں کو آپس میں جوڑنے کا ذریعہ بنتی ہے۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بحالی سے نہ صرف عوام کو سفری سہولت میسر آئی ہے بلکہ مقامی معیشت اور کاروبار کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
Post Views: 1