یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر بلتستان کے چاروں اضلاع میں سکیورٹی انتظامات مکمل
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
ڈی آئی جی بلتستان کے مطابق ٹریفک انتظامات کے لئے ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ ٹریفک افسران و اہلکار فرائض ٹریفک ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی بلتستان آصف اقبال مہمند کی ہدایات کے مطابق بلتستان کے چاروں اضلاع میں یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر موثر سیکورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر بلتستان ریجن میں موجود پولیس کی تمام نفری سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ڈی آئی جی بلتستان کے مطابق ٹریفک انتظامات کے لئے ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ ٹریفک افسران و اہلکار فرائض ٹریفک ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس کے راستوں پر گلیوں اور راستوں کو سیل کیا جائے گا، شہریوں کی سہولت کے لئے ٹریفک کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی چیکنگ کی جائے گی۔ سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سیکورٹی انتظامات کو چیک اور افسران کو بریف کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سیکورٹی انتظامات بلتستان کے کے لئے
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 افراد ہلاک
مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاحتی مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلح افراد نے بیسرن میڈوس میں تفریح کے لیے آئے سیاحوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ابتدائی طور پر پانچ افراد جاں بحق جبکہ 20 شدید زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد ناقص انتظامات کی وجہ سے موقع پر ہلاک سیاحوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی۔
وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حالیہ سالوں میں ہونے والا بہت بڑا حملہ ہے جس میں سیاحوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قبل ازیں سیاحوں کی آمد کے پیش ںظر علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور اضافی نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔