کمپٹیشن ایپلٹ ٹریبونل دوبارہ فعال، پہلی سماعت پر ڈیری فارمرز کی اپیل خارج
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
کمپٹیشن کمیشن نے اپنے مؤقف میں کہا کہ جرمانہ افراد پر کیا گیا، تنظیم پر نہیں اپیل کنندہ کے خلاف کوئی حکم جاری نہیں ہوا جبکہ اپیل کنندہ کے وکیل کو اپیل واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔ کمیشن نے کہنا تھا کہ3 ڈیری ایسوسی ایشنز کے نمائندوں پر جرمانے عائد کئے تھے، دودھ کی قیمتوں پر اثرانداز ہونے پر جرمانے لگے۔ اسلام ٹائمز۔ کمپٹیشن ایپلٹ ٹریبونل دوبارہ فعال کردیے گئے۔ سماعتوں کا آغاز 8 ماہ بعد ہوا، ٹریبونل نے پہلی سماعت آج کی، ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی اپیل خارج کردی گئی۔ ٹریبونل نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی، ناقابلِ سماعت ہونے پر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے اپیل واپس لے لی۔کمپٹیشن کمیشن نے اپنے مؤقف میں کہا کہ جرمانہ افراد پر کیا گیا، تنظیم پر نہیں اپیل کنندہ کے خلاف کوئی حکم جاری نہیں ہوا جبکہ اپیل کنندہ کے وکیل کو اپیل واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔ کمیشن نے کہنا تھا کہ3 ڈیری ایسوسی ایشنز کے نمائندوں پر جرمانے عائد کئے تھے، دودھ کی قیمتوں پر اثرانداز ہونے پر جرمانے لگے۔ واضح رہے شکیل عمر گجر پر 10 لاکھ، اختر گجر و سکندر نگوری پر 5، 5 لاکھ جرمانہ کیا گیا تھا، ڈیری فارمرز ایسوسی ایشنز کے نمائندے دودھ کی قیمتیں فکس کرنے میں ملوث پائے گئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اپیل کنندہ کے ڈیری فارمرز
پڑھیں:
میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں اہم پیش رفت
چیئرمین پی ٹی اے کی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ 2 ججز کل کیس کی سماعت کریں گے، چیئرمین پی ٹی اے نے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس کیس کی سماعت کریں گے، چیئرمین پی ٹی اے نے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔ اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے، جسٹس بابر ستار نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف درخواست منظور کی تھی۔ سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی اے و دیگر نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔