لاہور، یوم شہادت حضرت علیؑ کا مرکزی جلوس منزل کی جانب گامزن
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
لاہور میں یوم شہادت کی مناسبت سے شبیہہ تعزیہ کا مرکزی جلوس مبارک حویلی اندرونی اکبری گیٹ سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں پر گامزن ہے۔ جلوس نماز مغرب سے قبل کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے شرکاء نوحہ خوانی اور ماتم کر رہے ہیں۔ رنگ محل چوک میں علامہ سید جواد موسوی کے اقتدار میں نماز ظہیرین ادا کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ یوم شہادت امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام دنیا بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ لاہور میں یوم شہادت کی مناسبت سے شبیہہ تعزیہ کا مرکزی جلوس مبارک حویلی اندرونی اکبری گیٹ سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں پر گامزن ہے۔ جلوس نماز مغرب سے قبل کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے شرکاء نوحہ خوانی اور ماتم کر رہے ہیں۔ رنگ محل چوک میں علامہ سید جواد موسوی کے اقتدار میں نماز ظہیرین ادا کی جائے گی۔
شہر کے دیگر علاقوں میں بھی مجالس اور جلوس ہائے عزاء کی برآمدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ امامیہ کالونی، سمن آباد، ٹھوکر نیاز بیگ، ماڈل ٹاون، جفعریہ کالونی، کوٹ عبدالمالک، مغلپورہ، دھرم پورہ، لاہور کینٹ، رضوان گارڈن سمیت دیگر علاقوں میں بھی مجالس کا اہتمام کیا گیا۔ عزادار یوم شہادت کے موقع پر ماتم اور نوحہ خوانی کر رہے ہیں۔ جلوسوں کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یوم شہادت
پڑھیں:
مرکزی رہنما پی پی پی کا پنجاب میں سیلاب متاثرین کی مدد پر مریم نواز سےاظہار تشکر
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اظہار تشکر کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں رہنما پی پی پی نبیل گبول نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی فوری مدد پر مریم نواز شریف صاحبہ آپ کا بہت شکریہ۔
نبیل گبول نے کہا کہ میری درخواست پر آپ نے تحصیل علی پور کی تین یونین کونسلوں میں میرے گبول قبیلے کی بھرپور مدد کی اور آپ نے سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو بھی وہاں بھیجا۔
رہنما پی پی پی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مخاطب کرکے کہا کہ مریم اورنگزیب مقامی لوگوں سے ملیں اور ان کی بھرپور مدد کی، آپ کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔