مریم نواز کی مسجد نبوی میں بچوں کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مسجد نبوی میں بچوں کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سعودی عرب پہنچیں۔ ان کے والد نواز شریف نے انہیں جاتی امرا سے رخصت کیا۔
عمرہ پر ان کی بچوں کے ساتھ کی گئی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ دور سے عکس بند کی گئی اس ویڈیو میں مریم نواز اور بچوں کے درمیان جملوں کے تبادلے تو سنے نہیں جاسکتے تاہم چہروں کے تاثرات سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بچوں سے نرم اور دھیمے انداز میں گفتگو کرتے ہوئے انہیں کچھ بتارہی ہیں کچھ سمجھا رہی ہیں جب کہ بچے بھی ان سے مانوس ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان مریم نواز بچوں کے
پڑھیں:
کراچی:ٹریفک پولیس اہلکار کا ای چالان سے بچنے کیلئے انوکھا کام، شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ٹریفک پولیس اہلکار نے خود شہر میں نافذ ہونے والے ای چالان سے بچنے کے لیے اپنی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ پر موجود نمبرز ہی غائب کر دیے۔شہری نے ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ ٹریفک پولیس اہلکار کو بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں جانب کا انڈیکیٹر آن کیے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔