Express News:
2025-11-03@17:27:41 GMT

بابراعظم نے فون پر اسپنرز کیخلاف میری مدد مانگی تھی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے انکشاف کیا ہے کہ سابق کپتان بابراعظم نے اسپنر کیخلاف پیش آنے والی مشکلات پر مجھ سے فون کرکے مدد طلب کی تھی۔

نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور (انکے کزن) بابراعظم نے اسپنر کیخلاف مشکلات پیش آنے پر انہیں فون کرکے مدد طلب کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم نے فون پر مجھے کہا تھا کہ عمر بھائی، مجھے اسپنرز کیخلاف تھوڑی مشکل ہورہی ہے، وہ اکثر مڈ وکٹ پر اسپنرز کیخلاف وکٹ گنوا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: عمر اکمل نے ہیڈکوچ اور سابق کپتان پر بھی الزامات کی بوچھاڑ کردی

عمر اکمل نے کہا کہ میں نے بابراعظم کو مشورہ دیا تھا کہ وہ وہ اسپنر کا سامنا کرتے ہوئے گیند پر نظر رکھیں جب تک بال انکی طرف نہ آجائے تاکہ وہ بروقت فیصلہ کرسکیں کہ شارٹ کس سمت میں کھیلنا ہے۔

مزید پڑھیں: رضوان نے نسیم کا موبائل فون توڑ دیا، مگر کیوں؟ ویڈیو وائرل

دوسری جانب مڈل آرڈر بیٹر نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا الزام بھی بابراعظم پر ڈالتے ہوئے کہا کہ انکی 5 سالہ کپتانی کے دور میں بنچ اسٹرینتھ کو مضبوط بنانے کی کوشش ہی نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 میں تیز ترین سنچری، حسن نواز نے اپنے ہم وطن کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا

انہوں نے بتایا کہ جب ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز بنارہے تھے تو بورڈ کے اعلیٰ حکام سے واپسی کیلئے کہا، انہوں نے بابراعظم سے بات بھی کی، جس کے بعد میں نے بابراعظم سے کہا کہ مجھے مناسب موقع دیں، بہتر فنشر ہوں تاہم میری درخواست کو نظر انداز کردیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عمر اکمل نے کہا کہ

پڑھیں:

وقار یونس نوجوان کھلاڑیوں سے حسد کرتے ہیں، میرا کیریئر بھی تباہ کیا؛ عمر اکمل

عمر اکمل نے اپنے کیریئر کو تباہ کرنے سمیت ہیڈ کوچ وقار یونس پر متعدد سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

یہ الزامات عمر اکمل نے نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں عائد کیے۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

انٹرویو میں عمر اکمل نے الزام عائد کیا کہ وقار یونس نوجوان کھلاڑیوں سے حسد کرتے تھے کیونکہ وہ اپنی محنت سے نئی گاڑیاں خریدنے کے قابل ہوگئے تھے۔

عمر اکمل کے بقول وقار یونس نے مجھ سے بھی کہا تھا کہ تمہارے پاس اتنے پیسے کہاں سے آگئے جو تم نئی گاڑی چلا رہے ہو اور برانڈڈ کپڑے پہنتے ہو۔

بلے باز عمر اکمل نے مزید کہا کہ جب اللہ نے مجھے دیا ہے تو میں اپنے اور اپنے خاندان کے لیے چیزیں کیوں نہ خریدوں؟

عمر اکمل نے کہا کہ وقار یونس کی اس عادت سے میرے ساتھ کھیلنے والے دیگر کھلاڑی، جیسے رانا نویدالحسن بھی پریشان تھے۔

عمر اکمل نے انکشاف کیا کہ 2016 کے ورلڈ کپ کے دوران میں نے پی سی بی کو درخواست دی تھی کہ اگر وقار یونس کو ہٹادیا جائے تو ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوجائے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں بطور سینئر کھلاڑی وقار یونس کا احترام کرتا ہوں لیکن کوچ کے طور پر ان کی قیادت میں کھلاڑیوں پر کافی دباؤ تھا۔

عمر اکمل کے بقول مجھے ٹیم سے بری کارکردگی کی بنیاد پر نہیں بلکہ ذاتی پسند و ناپسند کی وجہ سے نکالا گیا تھا۔

35 سالہ عمر اکمل نے بتایا کہ میں نے اب بھی غیر ملکی لیگز میں کھیلنے کی پیشکشیں صرف اس لیے مسترد کردیں تاکہ پاکستان کی نمائندگی جاری رکھ سکوں۔

انھوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح ہمیشہ پاکستان ہی رہا ہے اور آج بھی میں قومی ٹیم کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں۔

 

متعلقہ مضامین

  • چین پاکستان کا سدا بہار دوست، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوار میں حیرت انگیز اضافہ، کروڑوں ڈالرز کا منافع
  • جنوبی افریقا کیخلاف فتح سے پاکستانی ٹیم کے حوصلے بلند، ورلڈ کپ کیلیے امیدیں جاگ اٹھیں
  • پورٹ قاسم: عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری، حکومت نے نیا ترقیاتی وژن پیش کردیا
  • شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد کیخلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی: بیرسٹر سیف
  • بابراعظم کی شاندار بیٹنگ‘ پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی
  • ٹیرف مخالف اشتہار پر امریکی صدر سے معافی مانگی ہے: کینیڈین وزیر اعظم
  • وقار یونس نوجوان کھلاڑیوں سے حسد کرتے ہیں، میرا کیریئر بھی تباہ کیا؛ عمر اکمل
  • میرے کیریئر کو سب سے زیادہ نقصان وقار یونس نے پہنچایا: عمر اکمل کا سابق ہیڈ کوچ پر سنگین الزام
  • وقار یونس نے مجھے نئی گاڑی خریدنے اور برانڈ کے کپڑے پہننے پر ٹیم سے نکالا، عمر اکمل کا الزام