سعودی عرب سے پاکستان کو بڑی مدد: آئی ایم ایف کی قسط ملنے کی راہ ہموار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب سے پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا پٹرول موخر ادائیگیوں پر ملنا شروع ہو گیا جس سے آئی ایم ایف کی اگلی قسط ملنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
سینئر صحافی مہتاب حیدر نے وی نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا کہ مارچ کے مہینے سے ہی سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 100 ملین ڈالر ماہانہ کی آئل فیسیلیٹی ملنا شروع ہو گئی ہے جو اگلے سال فروری تک ہر ماہ دستیاب ہو گی جس کی کل مالیت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ہے۔
مہتاب حیدر کا کہنا تھا کہ سعودی سہولت سے آئی ایم ایف کی اگلی قسط جلد ملنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے کیونکہ عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ دوست ممالک سے ڈالرز کی سہولت حاصل کرے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے ریکوڈک کے لئے سرمایہ کاری اگلے بجٹ سے پاکستان کو ملنے کا امکان ہے جس سے ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول سازگار ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرمایہ کاری سے پاکستان کو متعدد فوائد حاصل ہوں گے اور مزید سرمایہ کاری ملک میں لانے کی راہ ہموار ہو گی۔
مہتاب حیدر کا کہنا تھا کہ حکومتی ایجنسیوں اور اداروں کے پاس ثبوت موجود ہیں کہ پاکستان میں شوگر انڈسٹری چینی کی قیمت کو 220 روپے فی کلو تک لے جانا چاہتی تھی اس وجہ سے مداخلت کرکے چینی کی قیمت 165 روپے فی کلو طے کی گئی۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے گزشتہ سال چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دینے سے ملک میں چینی کی قیمت 135 روپے سے بڑھ کر 180 روپے فی کلو تک ہو گئی تھی۔
مہتاب حیدر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت بہت بہتر تو نہیں ہوئی لیکن پہلے سے بہتر ہو چکی ہے جس کے واضح اشارے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر اور مہنگائی کی شرح میں کمی سے ملتے ہیں اور سٹاک مارکیٹ بھی بہتر ہو رہی ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ ابھی بھی شرح نمو نہیں بڑھی جس کی وجہ سے بہتری کے اثرات عوام تک نہیں پہنچ رہے۔
مہتاب حیدر نے بتایا کہ پراپرٹی سیکٹر کے حوالے سے ٹیکس کی کمی کا پیکیج آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد اگلے بجٹ میں پیش ہونے کا امکان ہے۔
ریئل اسٹیٹ شعبے کے لئے بڑا ریلیف، آئی ایم ایف پراپرٹی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کم کرنے پر راضی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف کی کا کہنا تھا کہ سے پاکستان کو کی راہ ہموار سرمایہ کاری مہتاب حیدر چینی کی ہو گئی
پڑھیں:
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیر ملکی انویسٹرز کے اعتماد میں اضافہ، رپورٹ جاری
اوورسیز انویسٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) نے 2025 کی ایک سروے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اظہار اعتماد بڑھ گیا ہے۔
او آئی سی سی آئی سروے رپورٹ کے مطابق 73 فیصد غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری پر مطئمن ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں نے پاکستان کی ترقی اور غیرملکی سرمایہ کاری کے نئے باب روشن کر دئیے ہیں۔
سرمایہ کار دوست پالیسی کی بدولت پاکستان پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سروے 2025 کے مطابق مستقبل کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے تین چوتھائی سے زائد بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان کوقابلِ اعتماد سمجھتے ہیں۔
سروے رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2025 میں 73 فیصد غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے موزوں قرار دیا۔ 2023 میں یہ شرح 61 فیصد تک ریکارڈ کی گئی تھی۔
او آئی سی سی آئی کے صدر، یوسف حسین کے مطابق ایس آئی ایف سی نے سرمایہ کاری کے فروغ اور بین الحکومتی ہم آہنگی کے لیے ایک منظم طریقہ کار فراہم کیا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے آئی ٹی ، زراعت، توانائی، فارما اور برآمدی صنعت کو سرمایہ کاری کے لیے سب سے پرکشش شعبہ قرار دیا۔