اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 مارچ 2025ء) پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ای پی پی کی ایک رپورٹ میں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ حکومت نے امریکی ارب پتی بزنس مین ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو ملک میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی شروع کرنے کے لیے عارضی این او سی (no-objection certificate) جاری کر دیا ہے۔

اے پی پی کے مطابق شزہ فاطمہ نے کہا کہ اسٹار لنک کی رجسٹریشن کے لیے عارضی این او سی وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تمام سکیورٹی اور ریگولیٹری اداروں کی اتفاق رائے کے بعد جاری کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اسٹار لنک کی جانب سے فیسوں کی ادائیگی اور لائسنسگ کی شرائط پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا، ''وزیر اعظم نے پاکستان میں انٹرنیٹ انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے جامع اصلاحات کی ہدایت کی ہے اور اسٹار لنک کی رجسٹریشن اس سفر میں ایک اہم قدم ہے۔‘‘ ان کے بقول ملک میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کی منظوری ایک ''سنگ میل‘‘ ہے اور اس طرح کی جدید ٹیکنالوجی ذریعے ملک میں ''کنیکٹوٹی‘‘ کو بہتر بنایا جا سکے گا۔

شزہ فاطمہ نے مزید بتایا کہ اسٹار لنک کی رجسٹریشن کے معاملے میں تمام متعلقہ حکومتی اداروں کے تعاون کے ساتھ کام کیا گیا۔ اس حوالے سے انہوں نے خاص طور پر سائبر کرائم اور سکیورٹی ایجسیوں، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور اسپیس اتھارٹی کے اہم کردار کا ذکر کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسٹار لنک کی سروسز کے آغاز سے ملک میں ڈیجیٹل کنکٹیوٹی کے ایک نئے دور کی شروعات ہو گی۔

م ا / ر ب (نیوز ایجنسیاں)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسٹار لنک کی ملک میں

پڑھیں:

لاہور میں سپلائی کے لیے تیار کی جانے والی جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء) لاہور میں سپلائی کے لیے تیار کی جانے والی جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیروزوالا میں گرینڈ آپریشن کے دوران 12ہزار 134لیٹر تیار جعلی کولڈ ڈرنکس،3200ناقص بوتلیں، 80کلو لیبل، 90کلو چینی،کیمیکلز،فلیور تلف کر دیئے ۔ فلنگ مشین، 5سلنڈر، واٹر ٹینک اور 5ڈرم ضبط کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا، مختلف معروف برانڈز کی جعلی ڈرنکس کی تیاری کی جارہی تھی ،بغیر منظور شدہ فارمولا ،نل کے پانی میں کیمیکلز ڈال کر جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کی جا رہی تھی۔ خوراک کا کاروبار بغیر فوڈ اتھارٹی لائسنس چھپ کر کیا جارہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ جعلی کولڈ ڈرنکس کا استعمال گردے اور جگر کو متاثر کرسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سی ڈی اے بورڈ کا 16واں اجلاس،قبر کھدائی اور میت بس کے چارجز معاف کرنے کے فیصلہ کی منظوری
  • پنجاب حکومت کا عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ
  • اسرائیل کی زمینی کارروائی جاری، غزہ میں انٹرنیٹ اور فون سروسز معطل
  • پاکستان بزنس فورم کا حکومت سے زرعی ریلیف پیکیج کی منظوری کا مطالبہ
  • خلائی پروگرام کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے سپارکو ڈے پر یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری
  • پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، پراعتماد بلے بازی جاری
  • سپارکو ڈے پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرا، پاکستان کے خلائی پروگرام کو خراجِ تحسین
  • لاہور میں سپلائی کے لیے تیار کی جانے والی جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
  • پاکستان میں اسٹارلنک اور دیگر سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیوں کی انٹری آسان بنادی گئی
  • پاکستان کا صنعتی شعبہ بہتر ہو رہا ہے، آئی ٹی اور سروسز میں ترقی ہو رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں ، جام کمال خان