اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کر کے وزیراعلی پنجاب سینیٹ کی توہین کر رہی ہیں، مشیر اطلاعات کے پی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز

پشاور (سب نیوز)مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرکے وزیراعلی پنجاب سینیٹ کی توہین کررہی ہیں، سینیٹ کی توہین پر چیئرمین سینیٹ مریم نواز کے خلاف کارروائی کریں۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین سینیٹ پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے کے جرم میں مریم نواز کو طلب کرکے توہین سینٹ کی کارروائی کریں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ بے گناہ اعجاز چوہدری کے لئے جاری کردہ پروڈکشن آرڈر پر وزیراعلی پنجاب تین ماہ سے عمل درآمد نہ کرکے سینٹ کی توہین کر رہی ہیں۔

بیر سٹر سیف کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینٹ تھرتھر کانپنے کے بجائے سینیٹ کی توہین پر وزیراعلی پنجاب کو طلب کرکے کاروائی کریں، تین ماہ سے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہ ہونا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی ملی بھگت ثابت کرتا ہے۔مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے پروڈکشن آرڈر پر پیپلز پارٹی نمائشی بیانات دینے کے بجائے حکومت سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرے،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)نمائشی لڑائی سے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔انھوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ دونوں جماعتیں عوام اور تاریخ میں چھبیسویں ترمیم کرنے والے جمہوریت کش ٹولے کے طور پر یاد رکھی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کر وزیراعلی پنجاب سینیٹ کی توہین مشیر اطلاعات کی توہین کر

پڑھیں:

 سینئر صحافی کی والدہ کے انتقال پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس   

ویب ڈیسک :سینئر صحافی عمر چیمہ کی والدہ کے انتقال پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےعمر چیمہ اور اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ مضامین

  • پریس کانفرنس کرنیوالوں کو معاف کرنا انصاف کے دوہرے معیار کی واضح مثال، اسد قیصر 
  • اسلام آبادہائیکورٹ نے توہین مذہب کے الزامات پرکمیشن تشکیل دینے کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا
  • توہینِ مذہب الزامات پر کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
  •  سینئر صحافی کی والدہ کے انتقال پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس   
  • زیر التوا اپیل کی بنیاد پر عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد روکنا توہین کے مترادف ہے، سپریم کورٹ
  • سپریم کورٹ: چیف لینڈ کمشنر پنجاب بنام ایڈمنسٹریٹو اوقاف ڈیپارٹمنٹ بہاولپور کیس کا فیصلہ جاری
  • زیر التوا اپیل کی بنیاد پر عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد روکنا توہین کے مترادف ہے: سپریم کورٹ
  • مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کی سربراہی میں 12 رکنی وفد چین روانہ
  • بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی، غیر آئینی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے، علی امین گنڈاپور
  • نشہ کرنیوالوں کی پنجاب میں اب کوئی جگہ نہیں ، عظمیٰ بخاری