سکردو، یوم علی کا مرکزی جلوس
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
سکردو میں مرکزی جلوس قدیمی امام بار گاہ لسوپی سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا قتلگاہ شریف پہنچ کر زیارت اور خصوصی دعا کے بعد دوبارہ سحری کے قریب امام بارگاہ لسوپی پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اسکردو میں شہادت مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر مجالس ومحافل کا اہتمام کہا گیا۔ سکردو میں مرکزی جلوس قدیمی امام بار گاہ لسوپی سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا قتلگاہ شریف پہنچ کر زیارت اور خصوصی دعا کے بعد دوبارہ سحری کے قریب امام بارگاہ لسوپی پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ سکیورٹی کے فرائض ضلعی پولیس کے علاؤہ العباس سکاؤٹس کے رضا کاروں نے بھی انجام دئیے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پہنچ کر
پڑھیں:
کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
پشاور:اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار مرکزی ملزم قیصر اقبال اور اہلیہ کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔
احتساب عدالت کے جج امجد ضیاء نے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ پر اسکینڈل میں 34 ارب روپے غبن کرنے کا الزام ہے۔
تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے گھر سے چھاپے کے دوران 14 ارب روپے، سونے، قیمتی گاڑیوں اور دیگر اثاثوں کی ریکوری ہوئی۔
عدالت نے دونوں میاں بیوی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔