لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 22 مارچ 2025ء ) نائب امیر جماعتِ اسلامی، مِلی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ماہِ رمضان کے آخری عشرہ میں لاکھوں فرزندانِ اسلام کا معتکف ہونا مرد و خواتین کا غلبہ اسلام کیلیے مژدہ جانفزا ہے۔ خصوصاً نوجوانوں کا اعتکاف کے لیے محبت، عقیدت اور شفقت کا اظہار اسلامی تہذیب کی بقاء کا پیغام ہے۔

ماہِ رمضان میں روزہ، تلاوتِ قرآن اور شبِ قدر کی تلاش اور اعتکاف دُنیا بھر کے اہلِ ایمان کے لیے ہمہ گیر تربیتی ورکشاپ ہے۔ ماہِ رمضان اہلِ ایمان سے یہ ہی مطالبہ کرتا ہے کہ اہلِ ایمان جھوٹ، غیبت، مِلاوٹ، ناپ  تول میں کمی، دوسروں کا حق مارنا چھوڑ دیں، باہم محبت و اُلفت سے انسانی معاشرہ کو خوشگوار اور امن کا گہوارہ بنائیں۔

(جاری ہے)

لیاقت بلوچ نے لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، حبیب رفیق گروپ لمیٹڈ کے چیئرمین حبیب احمد اور ہُنزہ گروپ کے چیئرمین چوہدری ادریس، چوہدری وحید اور چوہدری سعید کے افطار ڈنر پروگرامز میں شرکت کی۔

21 ویں شب کو مرکز الفرقان میں تراویح ختمِ قرآن کی تقریب سے خطاب کیا۔لیاقت بلوچ نے خطاب اور شرکاء کے سوالات کے جواب میں کہا کہ ملک کو سیاسی، اقتصادی بحرانوں سے نکالنے کے لیے دینی، قومی جذبوں سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بیک وقت اقدامات کرنا ہوں گے۔ پاکستان کیعوام امن چاہتے ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔ چھوٹے چھوٹے اختلافات اور نفرتوں پر مبنی بیانیوں سے بالاتر ہوکر بڑے نصب العین اور قومی ترجیحات پر اتفاق کرکے فکر و عمل کی وُسعت پیدا کی  جائے۔

وزیراعظم سرکاری خرچ پر ایک بڑے کارواں کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہیں۔ انہوں نے مدینہ منورہ سے مکمہ مکرمہ ٹرین پر سفر کیا، وہ پاکستان آکر بھی ٹرین پر سفر کریں تو انہیں معلوم ہو کہ یہاں ٹرین کے سفر کی کیا کیفیت ہے۔ عرصہ دراز سے کراچی تا پشاور ML-1 ریلوے ٹریک منصوبے پر کام کے آغاز کی بات ہورہی ہے، لیکن سی پیک کے اس انتہائی اہم قومی یکجہتی کے حامل منصوبے کے معاملات تاحال برادر ملک چین کیساتھ طے کرنے میں ہمارے حکمران ناکام ہیں۔

گزشتہ عرصہ کے دوران چینی انجینئرز پر دہشت گرد حملوں نے پاکستان کے لیے گیم چینجر منصوبے پاک-چین اقتصادی راہداری پر کام کی رفتار کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے۔ پاکستان اس حوالے سے برادر ملک چین کے تحفظات دور کرے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزراء، ارکانِ اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں 188 فیصد اضافہ کرلیا، یہ اقدام تباہ حال معیشت پر وفاقی کابینہ کا خُودکش معاشی حملہ اور ناجائز سہولت کاری ہے، جو عوام کے ٹیکس اور سُود پر مبنی بیرونی قرض سے بمشکل سہارا دیئے ہوئے قومی خزانے کو دانستہ نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

زراعت قومی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ حکومت زراعت کے ساتھ مذاق اور نمائشی اقدامات کا کِھلواڑ بند کرے۔ پانی کی تقسیم پر جھگڑا، پانی کی قلت زراعت کے لیے موت کا پھندا بنی ہوئی ہے۔ کپاس کی 41 فیصد کم پیداوار برآمدات کے لیے انتہائی نقصان دہ اور درآمدات پر غیرضروری اضافی بوجھ کا باعث بنے گی۔ عوام پر مہنگی چینی کا عذاب مسلط کرنے کے جرم میں بھی حکومت ملز مالکان کیساتھ برابر کی شریک ہے۔

ملز مالکان کو چینی کی برآمد میں سہولت کاری کرکے حکومت نے عام صارفین کو مشکلات کا شکار کیا ہے۔ ہر سطح پر مافیاز کا راج ملک و مِلت کے لیے خوفناک شکنجہ ہے۔لیاقت بلوچ نے نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی قدیم مادرِ علمی ہے؛ طلبہ، اساتذہ، ملازمین میں مکمل ہم آہنگی ہے لیکن خاص مقاصد کے لیے صورتِ حال  کو پیچیدہ  بناکر یونیورسٹی کے پُرامن تعلیمی ماحول کو خراب کیا جارہا ہے۔

یونیورسٹی کے انتظامی معاملات میں بیرونی مداخلت وائس چانسلر کو مفلوج کررہی ہے۔ وائس چانسلر، اساتذہ اور طلبہ بااختیار ہوں تو پنجاب یونیورسٹی کے اندرونی حالات مکمل طور پر یہ خود ہی ٹھیک کرلیں گے۔ یونیورسٹی میں مثبت تعمیری نظریاتی سرگرمیوں کو روکنا شدید ردعمل پید اکرتا ہے۔لیاقت بلوچ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ ٹیم کو بالآخر زیر کرلیا ہے۔

نوجوان کھلاڑی حسن نواز کا کھیل قابلِ تعریف ہے۔ ریاست نوجوانوں کو اعتماد دے تو یہ ہر میدان اور محاذ پر پاکستان کا پرچم بلند کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ نوجوانوں میں خوداعتمادی کے فروغ کے لیے حکومت، ریاست لاپتہ افراد کی بازیابی کا مسئلہ حل کرے تاکہ نوجوان سنسنی پر مبنی منفی سرگرمیوں کے اسیر نہ بنیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

بھارتی قومی اسمبلی (لوک سبھا) کے 93 فیصد ارکان کروڑ و ارب پتی بن گئے، عوام بدحال؛ رپورٹ

بھارت کے تحقیقی ادارے ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز کی تازہ رپورٹ  میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی قومی اسمبلی (لوک سبھا) میں بیٹھے 93فیصد ارکان کروڑ پتی یا ارب پتی بن چکے ہیں۔

سب سے زیادہ ایسے ارکان حکمران جماعت بی جے پی سے تعلق رکھتے ہیں جن کی تعداد کل ارکان 240میں سے235 ہے۔ صرف 5 ارکان کے اثاثے 1 کروڑ روپے سے کم ہیں۔

 یاد رہے نریندر مودی کی زیر قیادت 2014ء میں بی جے پی نے یہ نعرہ لگا کر الیکشن جیتا تھا کہ وہ بھارت سے ایلیٹ کلچر کا خاتمہ کرکے عوام کی حکومت لائے گی مگر صرف 10سال میں الٹی گنگا بہنے لگی اور بی جے پی امیر ترین بھارتی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔

عام بھارتی بدحال لیکن مودی کی تان پاکستان دشمنی پر ٹوٹتی ہے، رپورٹ میں کہا گیا  کہ بھارت میں اب جمہوریت الیکشن لڑنے والوں کے لیے کمائی کا ذریعہ بن چکی ہے۔

لہٰذا حکومتی نظام کو اصلاحات نہیں بلکہ اس کی ضرورت کہ اسے کرپٹ امرا کے چنگل سے آزاد کرایا جائے تاکہ عام آدمی غربت، بیروزگاری اور مہنگائی سے نجات پا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 3 کروڑ کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی: یونیورسٹی روڈ پر ترقیاتی منصوبے کے تعمیراتی کاموںمیں سست روی کی وجہ سے سڑک کی بندش اور دھول و آلودگی کے باعث شہریوںکو آمدورفت میں سخت مشکلات کا سامنا ہے
  • لاہور: ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ دوسری مرتبہ جماعت اسلامی لاہور کے امیر منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھارہے ہیں ، لیاقت بلوچ امیر العظیم ، اظہر بلال اور میاں ذکراللہ مجاہد اسٹیج پر موجودہیں
  • گلگت بلتستان کا یوم آزادی اور درپیش چیلنجز
  • چینی عوام کی پہنچ سے دور، مختلف شہروں میں قیمت 220 روپے کلو تک پہنچ گئی
  • گورنر پنجاب کی کسانوں سے ملاقات، سیلاب سے متاثرہ فصلوں اور مالی مشکلات پر تبادلہ خیال
  • بانی پی ٹی آئی کے نامزد اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی تقرری مشکلات کا شکار
  • لاہور کو فتح کرلیا تو ملک میں جماعت اسلامی کا راج ہوگا، لیاقت بلوچ
  • بھارتی قومی اسمبلی (لوک سبھا) کے 93 فیصد ارکان کروڑ و ارب پتی بن گئے، عوام بدحال؛ رپورٹ
  • ای چالان نے مشکلات میں مبتلا کردیا ہے‘سنی تحریک