قلات، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار غیر مقامی مزدور جانبحق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
ضلعی انتظامیہ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے صادق آباد سے تعلق رکھنے والے چار مزدوروں پر فائرنگ کی۔ جس سے مزدور جانبحق ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے چار مزدور جانبحق ہو گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق خالق آباد میں منگچر کے علاقے کلی ملنگ زئی میں مقامی ٹیوب ویل پر کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ جس سے چار مزدور جاں بحق ہوئے ہیں۔ جانبحق افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے صادق آباد سے بتایا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق جاں بحق مزدوروں کا تعلق پنجاب سے ہے۔ جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
رجب بٹ نے اپنے گھر پر فائرنگ کا ذمہ دار 333 گروپ کو قرار دے دیا
لاہور:
یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے گھر پر فائرنگ کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا جس میں انہوں نے 333 گروپ کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
ویڈیو پیغام میں رجب بٹ نے کہا کہ میرے گھر پر فائرنگ کرنے والے کا نام کاشف چوہان ہے جس کا تعلق 333 گروپ سے ہے۔
رجب بٹ کے مطابق کاشف چوہان نے پہلے گاڑی تبدیل کی اور موٹر سائیکل پر آ کر فائرنگ کی، فائرنگ بیرون ملک بیٹھے شہزاد بھٹی نے کروائی۔
یوٹیوبر نے دعویٰ کیا کہ ملزمان کے بارے میں پولیس بھی سب جانتی ہے، دوسری جانب پولیس نے رجب بٹ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے ملزمان سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رجب بٹ کے گھر فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت اور تلاش جاری ہے، گھر پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کا تاحال کچھ نہیں پتہ، رجب بٹ نے ویڈیو میں جو نام لیے ہیں اس کا علم نہیں۔
TagsShowbiz News Urdu