نوشکی، مسلح افراد کی فائرنگ سے چار پولیس اہلکار جانبحق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے پولیس چوکی پر فائرنگ کی۔ جس میں چار اہلکار جانبحق ہو گئے۔ ملزمان واقعہ کے بعد فرار ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم افراد نے پولیس چوکی پر فائرنگ کرکے چار پولیس اہلکاروں کو جانبحق کر دیا۔ پولیس کے مطابق نوشکی میں انصاف پٹرول پمپ غریب آباد کے قریب واقع پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جانبحق ہو گئے۔ جانبحق ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل نذیر، کانسٹیبل منظور، کانسٹیبل کریم اور کانسٹیبل قاہر شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جانبحق افراد کی نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے کہا کہ ملزمان کی تلاش کے لئے قانونی کارروائی جاری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں تنظیم فلور مل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مشتبہ افراد نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں دو ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے موقع سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور موبائل فونز برآمد کر لیے، زخمی ملزم اور ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے کریمنل ریکارڈ اور گروہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔