پاکستان بے مثال قربانیوں کا ثمر، ایاز صادق، قومی مفاد اولین ترجیح: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار+ نمائندہ خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بانیانِ پاکستان اور اسلاف کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ کہا کہ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں اور طویل جدوجہد کا ثمر ہے، جسے ہمیں دل و جان سے سنبھالنا اور اس کی ترقی و استحکام کے لیے کام کرنا ہوگا۔ علاوہ ازیں یومِ پاکستان 23 مارچ 2025ء کے موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے خصوصی پیغام میں کہا کہ یومِ پاکستان ہمیں اْس ولولہ انگیز لمحے کی یاد دلاتا ہے جب 23 مارچ 1940ء کو برصغیر کے مسلمانوں نے ایک آزاد ریاست کے قیام کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمارے قومی شعور، اجتماعی خودی اور اس عزم کی علامت ہے جس نے ہمیں پاکستان جیسی عظیم نعمت عطا کی۔ آج جب ہم 84 سال بعد اس دن کو مناتے ہیں تو ہمیں نہ صرف ماضی کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہے بلکہ حال اور مستقبل کے لیے ایک واضح راستہ بھی متعین کرنا ہے۔ قومی مفاد اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ دریں اثناء ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے یوم پاکستان کے دن کے موقع پر کہا کہ آج کا دن ہمارے قومی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ہمیں قومی یکجہتی، بھائی چارے اور رواداری کے جذبے کو فروغ دینا ہو گا۔ ہمیں اپنے اداروں کو مضبوط کرنا ہو گا، قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہو گا اور تعلیم و تحقیق کے میدان میں آگے بڑھ کر ملک کو ایک جدید اور خوشحال ریاست بنانا ہو گا۔ میں بطور ڈپٹی چیئرمین سینٹ، پوری قوم کو یومِ پاکستان کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سوتیلی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی:راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد پولیس نے سوتیلی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے اور بلیک میل کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوتیلی بیٹی نے پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ والدہ نے عرفان سرور نامی شخص سے دوسری شادی کر رکھی ہے، ہم دو بہنیں سوتیلے والد کے ساتھ رہتی ہیں، پانچ سال قبل جب جماعت نہم میں تھی تو سوتیلا والد مجھے ریسکیو 1122 کی عمارت کی عقبی جانب ایک کالونی میں لے گیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔
سوتیلے والد نے دھمکیاں دیں کسی کو نہ بتانا، وہ مجھے اکثر بلیک میل کرتا کہ اگر تعلق میں رہو گی تو تعلیم جاری رکھواؤں گا، ماہ مئی میں صادق آباد مکان میں میں لے جاکر بھی مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اکثر جہاں موقع پر ملتا میرے ساتھ نازیبا حرکات کرتا دھمکیاں دیتا کہ میرے ہاتھ کی صفائی کا تو پتا ہی ہے کسی کو بتایا تو مار دوں گا۔
بیان کے مطابق سوتیلے والد نے متعدد مرتبہ کالونی اور صادق آباد کے مکان میں مبینہ زیادتی کی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم بے نظیر ہسپتال میں ملازم ہے۔ ایس ایچ او صادق آباد لقمان جاوید کا کہنا تھا کہ انکوائری کے بعد مقدمہ درج کیا گیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے، ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا، تفتیش میں مزید صورتحال واضح ہوگی۔