نوائے وقت نے ہمیشہ بامقصد اور ملک و قوم کی ترجمانی کی صحافت کی: غوث علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینئر سیاستدان سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ نوائے وقت کی مسلسل اشاعت کے 85 سال مکمل ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ تحریک پاکستان سے قیام پاکستان اور اب تک نوائے وقت نے ہمیشہ بامقصد اور ملک و قوم کی ترجمانی کی صحافت کی جسے ہر سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ نوائے وقت کی 85 ویں سالگرہ ایسا موقع ہے جس میں پاکستان کی صحافتی ارتقاء کا سفر کامیابی و کامرانی سے جاری ہے جناب مجید نظامی مرحوم نے ادارہ نوائے وقت کو پروان چڑھایا اورجدید صحافت میں جرات و بے باکی نوائے وقت کا طرہ امتیاز بنایا ہے۔ سید غوث علی شاہ نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے مسرت ہو رہی ہے کہ رمیزہ مجید نظامی نوائے وقت کے اس گرانقدر صحافتی سفر میں کامیابی سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ہیں، میں ادارہ نوائے وقت، عملے اور قارئین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نوائے وقت
پڑھیں:
پاکستان اور امریکا کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور امریکا کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ معاہدے کا مقصد دوطرفہ تجارت کا فروغ اور منڈی تک رسائی کو بڑھانا ہے،معاہدے کا مقصد سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی وزیر تجارت ہاورڈلوٹنک اورامریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں سیکرٹری کامرس جوادپال اور امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔
وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ معاہدے سے باہمی ٹیرف، امریکا میں پاکستانی مصنوعات پر ٹیرف کم ہوگا، معاہدہ توانائی، معدنیات، آئی ٹی، کرپٹو کرنسی میں اقتصادی تعاون کا باعث بنے گا، معاہدے سے ایک دوسرے کی منڈیوں تک بہتر رسائی میسر آئے گی۔
امریکہ سے تجارتی ڈیل فائنل ، ڈیجیٹل طریقے سے درآمد کی جانیوالی اشیاء پر عائد 5فیصد ٹیکس ختم ہونے کی بھی خبرآگئی، ایف بی آر کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا سے ڈیل مکمل کرلی۔
مزید :