UrduPoint:
2026-07-24@01:45:53 GMT

کثیرالفریقی نظام کو لاحق خطرات سے نمٹنا ضروری، یو این چیف

اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT

کثیرالفریقی نظام کو لاحق خطرات سے نمٹنا ضروری، یو این چیف

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے خبردار کیا ہے کہ کثیرفریقی نظام کو غیرمعمولی خطرات کا سامنا ہے جن پر قابو پانے کے لیے عدم مساوات کا خاتمہ کرنے اور سبھی کے لیے مالیاتی انصاف یقینی بنانے کی جانب مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

بیلجیئم کی یونیورسٹی آف لووین میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مہلک تنازعات بڑھتے اور شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں جن میں بڑے پیمانے پر انسانی نقصان ہو رہا ہے۔

حقوق کی پامالیاں بلاروک و ٹوک جاری ہیں، غربت، بھوک اور عدم مساوات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ چند لوگوں کے پاس دنیا کی نصف آبادی سے بھی زیادہ دولت جمع ہو گئی ہے۔ Tweet URL

سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ منقسم دنیا میں امن کے لیے مشترکہ طریقہ ہائے کار ڈھونڈنا ہوں گے اور مشترکہ کاوشوں کی بدولت دور حاضر کے خطرات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونیورسٹی کی جانب سے اقوام متحدہ کو کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی جسے سیکرتری جنرل نے وصول کیا۔

فروغ امن کی ضرورت

انتونیو گوتیرش نے دنیا بھر میں قیام امن کی فوری ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے ہولناک حملوں کے بعد غزہ میں اسرائیل کی عسکری کارروائی کے نتیجے میں بہت بڑے پیمانے پر موت اور تباہی پھیلی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ رواں ہفتے غزہ میں ہونے والے حملوں پر دکھی ہیں جن میں سیکڑوں لوگوں کی ہلاکت ہوئی اور میں اقوام متحدہ کا ایک اہلکار بھی شامل ہے جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے۔ علاوہ ازیں، رواں ہفتے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) کے پانچ اہلکار بھی اسرائیل کے حملوں میں ہلاک ہو گئے جس کے بعد غزہ میں ادارے کا جانی نقصان 284 تک پہنچ گیا ہے۔

انتونیو گوتیرش نے کہا کہ جنگ بندی کے نتیجے میں غزہ کے لوگوں اور اسرائیلی یرغمالیوں کے عزیزوں کی تکالیف میں قدرے کمی آئی تھی لیکن اب انہیں دوبارہ پہلے جیسے حالات کا سامنا ہے۔ کشیدگی اور عسکری کارروائی سے یہ تنازع حل نہیں ہو گا۔

انہوں نے جنگ بندی اور علاقے میں انسانی امداد کی بلارکاوٹ فراہمی بحال کرنے اور باقیماندہ یرغمالیوں کی فوری اور غیرمشروط رہائی کا مطالبہ کیا۔

سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اس جنگ کا خاتمہ کرنے کے ساتھ مسئلے کے دو ریاستی حل کی جانب بلاتاخیر اور ناقابل واپسی قدم بڑھا کر پائیدار امن کی بنیاد ڈالنا ہو گی۔مشترکہ اقدامات کی اہمیت

انہوں نے سوڈان میں جاری خانہ جنگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خونریزی، نقل مکانی اور قحط سے ملک تاراج ہو رہا ہے۔ متحارب فریقین کو انسانی حقوق برقرار رکھنے، شہریوں کو تحفط دینے، لڑائی کا خاتمہ کرنے اور قیام امن کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والے ملکی و بین الاقوامی اداروں کو سوڈان کے حالات کا جائزہ لینے کی اجازت ہونی چاہیے۔

انتونیو گوتیرش کا کہنا تھا کہ یورپی تصورات دنیا کے سب سے کمزور لوگوں کی مدد کے لیے مشترکہ ذمہ داری کی مضبوط یاد دہانی اور اس بات کا ثبوت ہیں کہ خود کو دوسروں کے مسائل سے الگ رکھ کر آگے نہیں بڑھا جا سکتا۔ اقوام متحدہ میں مںظور کردہ مستقبل کے معاہدے میں کمزور ممالک کو پائیدار ترقی کے اہداف کی جانب سرمایہ کاری میں مدد دینے کے لیے جامع طور سے مالی وسائل فراہم کرنے کی بات کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے بھی مشترکہ اقدامات درکار ہیں۔ موسمیاتی یکجہتی ناصرف انسانیت کی اخلاقی ذمہ داری ہے بلکہ یہ سبھی کی بقا کے لیے بھی ضروری ہے۔

ٹیکنالوجی، قوانین اور حقوق

کثیر فریقی نظام کو لاحق خطرات پر قابو پانے کے لیے لازم ہے کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے تمام لوگوں کے انسانی حقوق اور وقار کے فروغ و تحفظ میں مدد ملے۔

انسانوں کو بین الاقوامی قانون، حقوق اور اخلاقی اصولوں کی رہنمائی میں جدید ٹیکنالوجی پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنا ہو گا اور اسے تباہی نہیں بلکہ خدمت میں معاون ہونا چاہیے۔

انہوں نے تقریب کے شرکا سے کہا کہ وہ انسانی وقار کی خاطر آگے بڑھیں، اختلافات کو بالائے طاق رکھیں اور امید قائم رکھتے ہوئے ناانصافی کا مقابلہ کریں اور سچائی کو تحفظ دیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ انہوں نے کی جانب کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت