یوم پاکستان پر مینارپاکستان مختلف رنگوں کی روشنیوں سے جگمگا اٹھا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
یوم پاکستان کے موقع پر مینارپاکستان مختلف رنگوں کی روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔یوم پاکستان کی مناسبت سے پی ایچ اے کی جانب سے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں لیزر لائٹ شو کا اہتمام کیا گیا، لیزر لائٹس سے مینار پاکستان پر قومی پرچم میں چاند تارا بھی بنایا گیا۔لیزر لائٹ شو کے دوران گریٹر اقبال پارک ملی نغموں سے گونجتا رہا، یوم پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے لیزر لائٹ شو دوروز جاری رہے گا۔اس کے علاوہ یوم پاکستان پر آئی ایس پی آر نے نغمہ بھی جاری کردیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: یوم پاکستان
پڑھیں:
زمان پارک پر اسلام آباد پولیس پر حملے کا کیس، عمران خان کو سمن جاری
کینٹ کچہری لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں عمران خان کو سمن جاری کر دیے۔بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت کینٹ کچہری لاہور میں ہوئی۔عدالت نے مقدمے میں نامزد بانی پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے جبکہ بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کر دیے۔کیس کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔