فون توڑنے کے بعد رضوان نے نسیم شاہ کو اپنا موبائل دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا فون توڑنے کے بعد اپنا موبائل دیکر انہیں خوش کردیا۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ کیویز کیخلاف وائٹ بال سیریز کے پریکٹس سیشن کے دوران محمد رضوان نے ایک شارٹ کھیلا جو براہ راست اس جگہ جا لگا جہاں کھلاڑی اور ان کے معاونین اپنی کِٹ اور دیگر سامان کیساتھ موجود تھے۔بدقسمتی سے، محمد رضوان کا شارٹ فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بیگ پر جاکر لگا جس کے باعث انکا موبائل فون ٹوٹ گیا، بولر نے فوری طور پر اپنے موبائل کی طرف دیکھا اور کپتان کے شارٹ پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ تاہم نیوزی لینڈ روانگی کے موقع پر نسیم شاہ سے ایک شخص نے پوچھا "کیا آپکا فون ٹوٹ گیا تھا؟" جس پر فاسٹ بولر نے رضوان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 'انہوں نے میرا فون توڑ دیا، جس کے بعد کپتان نے فوراً اپنا موبائل فون نسیم کو دیدیا' جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔رضوان نے بعد میں کہا کہ "وہ بورڈنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اپنا فون نسیم کو دیں گے کیونکہ ان کا فلائٹ ٹکٹ اسی فون میں تھا"۔دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے 9 اراکان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں حصہ لینے کیلئے رات گئے نیوزی لینڈ روانہ ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: رضوان نے نسیم شاہ کے بعد
پڑھیں:
اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کرلی ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں،عدالت نے کہاکہ پی ٹی اے کے سینئر ممبر کو عارضی طور پر چیئرمین تعینات کیا جائے،جسٹس بابر ستار نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
مزید :