یوم پاکستان کے موقع پر مظفر آباد میں پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیرِ اہتمام ریلی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
مقررین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کی جانب سے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کشمیریوں کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم پاکستان کے موقع پر مظفر آباد میں پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیرِاہتمام ایک ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے لہرا کر شہر کی مرکزی شاہراہ پر مارچ کیا۔ ذرائع کے مطابق ریلی کی قیادت پاسبان حریت کے چیئرمین عزیراحمدغزالی، حریت رہنما عبدالمجید میر، پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت جاوید میر، عثمان علی ہاشم، راجہ محمد عارف خان، چوہدری فیروز الدین، عبدالحمید لون، چوہدری محمد اسماعیل، محمد اسحاق شاہین اور دیگر کر رہے تھے۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ”پاکستان سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ” کے نعرے درج تھے۔ شرکاء نے بانیانِ پاکستان، شہدائے پاکستان اور شہدائے کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے بھی بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے شرکاء ”جیوے جیوے پاکستان”، ”پاکستان زندہ باد” اور ”بھارت مردہ باد” کے نعرے لگا رہے تھے۔ مقررین نے کہا کہ آج ریاست جموں کشمیر کے عوام بانیانِ پاکستان، شہدائے پاکستان و کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ قائداعظم محمد علی جناح، مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کی ولولہ انگیز قیادت نے علیحدہ مملکت کے قیام کے لیے عظیم جدوجہد کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے لئے لاکھوں مسلمانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور لاکھوں خاندان ہجرت پر مجبور ہوئے۔ مقررین نے کہا کہ آج پاکستان ستاون اسلامی ممالک میں واحد ایٹمی ملک کے طور پر موجود ہے۔ ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان امت مسلمہ کیلئے دفاعی حصار کی حیثیت رکھتا ہے اور ایک مضبوط اور پیشہ ور فوج اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وقار اور طاقت میں مزید اضافہ کرتی ہے۔ مقررین نے کہا کہ ایک مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان مقبوضہ جموں کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔ مقررین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کی جانب سے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کشمیریوں کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مقررین نے کہا کہ پاکستان کے کشمیر کے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔