Daily Ausaf:
2026-07-24@15:28:39 GMT

بارشیں ہوں گی یانہیں؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے جبکہ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر لاہور میں صبح سویرے سورج کی تیز کرنوں سے گرمی کا احساس بڑھنے لگا ، آئندہ ہفتے سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری رہے گی لیکن بارش کی توقع نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر میں بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہناہے کہ لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 285 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح بھی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔ ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں آلودگی کی شرح 515، کینٹ میں 449، عسکری ٹین میں 384، اور غازی روڈ انٹرچینج پر آلودگی کی شرح 320 ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے ۔ مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہناہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
مزیدپڑھیں:دریائے سندھ میں پانی کی کمی، زرعی زمینیں بنجر ہونے لگیں

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات آلودگی کی اضلاع میں ریکارڈ کی کے بیشتر رہنے کی کی توقع گئی ہے

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی سمیت ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • ہالینی فیلڈ: کس طرح سرکاری ریکارڈ ابتدائی طور پر توقع سے زیادہ طویل اور مضبوط پیداواری مستقبل کو ظاہر کرتا ہے
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا