استنبول کے میئر اکرام امام اوغلو کو جیل بھیج دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
استنبول: ترکیہ کی عدالت نے استنبول کے میئر اکرام امام اوغلو کو مقدمے کی سماعت تک جیل بھیج دیا ۔
عدالت نے کہا کہ اکرام امام اوغلو اور کم از کم 20 دیگر افراد کو بدعنوانی کی تحقیقات کیلئے جیل بھیجا گیا ہے، جبکہ دہشتگردی سے متعلق تحقیقات کے بارے میں ایک علیحدہ فیصلہ ابھی تک جاری نہیں کیا گیا۔
حزب اختلاف کے مقبول میئر اکرام اوغلو جو صدر رجب طیب اردوان کے سب سے بڑے سیاسی حریف ہیں، انہیں 2028 کے صدارتی انتخابات کے لیے حزب اختلاف کی جماعت سی ایچ پی کے امیدوار نامزد کیے جانے سے چند روز قبل بدھ کے روز گرفتار کر لیا گیا تھا۔
اکرام اوغلو کو بدعنوانی اور ایک دہشتگرد تنظیم کی مدد کے الزامات پر حراست میں لیا گیا ، مرکزی حکومت کے اس اقدام کے خلاف استنبول میں مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خواتین اپنی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگاوائیں، میں بیٹی کو بھی لگواؤں گا، میئر کراچی
میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے خواتین سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ایچ پی وی ویکسین لگوانے کی اپیل کردی۔
کراچی میں جاری مہم کے تحت کراچی میں 9 سے 14 سال کی عمر کی لڑکیوں کو سندھ حکومت کی جانب سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مفت ویکسین لگائی جارہی ہے اور یہ مہم زور و شور سے جاری ہے۔
میئر کراچی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان میں ہر روز 14 خواتین سرویکل کینسر کا شکار ہو رہی ہیں، ستر فیصد سرویکل کینسر متاثرہ خواتین کے لیے جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحقیق کے بعد خواتین کو جان لیوا بیماری سے بچانے کے لئے ایچ پی وی ویکسین تیار کی گئی ہے، جو امریکا،سعودی عرب ، یورپ کے ساتھ ساتھ 149 ممالک میں خواتین کیلیے استعمال کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی بیٹیوں اور بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچانے کے لیے 15 سے 27 ستمبر تک ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا ہے ، شہر میں مختلف مراکز اور اسکولوں میں ہیلتھ ورکرز بلا کسی معاوضہ یہ ویکسین لگا رہے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سرویکل کینسر سے بچاؤ کے لئے مفروضوں کو مسترد کریں اور ہیلتھ ورکرز کی رائے کا بغور جائزہ لیں، کینسر جیسی بیماری سے ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کو بچانے کے لئے ایچ پی وی ویکسین ضرور لگوائیں۔
انہوں نے کہا کہ بطور زمہ دار باپ میں بھی اپنی بیٹی کو یہ ویکسین ضرور لگواؤں گا۔