حماس کے وفد کی ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
دونوں فریقوں نے جاری مذاکرات میں پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا ہفتے کی شام جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق انہوں نے نیتن یاہو کی جنگ بندی کے بجائے جارحیت شروع کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کی سربراہی میں (حماس) کے ایک وفد نے دارالحکومت انقرہ میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات کی۔ دونوں فریقوں نے مقبوضہ فلسطین میں تازہ ترین سیاسی اور میدانی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ قابض فوج کی طرف سے جنگ بندی مفاہمت کی خلاف ورزی، غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کے دوبارہ آغاز اور قابض فوج کی جانب سے ترک فرینڈ شپ ہسپتال کی تباہی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں فریقوں نے جاری مذاکرات میں پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا ہفتے کی شام جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق انہوں نے نیتن یاہو کی جنگ بندی کے بجائے جارحیت شروع کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ حماس کی قیادت نے ثالث کی طرف سے معاہدے پر واپسی اور دوسرے مرحلے کے مذاکرات شروع کرنے سے انکار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حماس کے وفد نے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے قابض ریاست کو مجبور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
حماس نے معاہدے کے لیے مزاحمت کے عزم اور جامع جنگ بندی، قیدیوں کے تبادلے اور غزہ کی پٹی سے قابض اسرائیل کے انخلاء کے لیے مکمل لچک پر زور دیا۔ اس موقعےپر ترک وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کو مسترد کرنے میں ترکیہ کے پختہ موقف کی توثیق کی۔ انہوں نے اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے کے اگلے مراحل پر عمل درآمد کرنے، انسانی امداد کے داخلے کو دوبارہ شروع کرنے اور جارحیت سے تباہ ہونے والی جگہوں کی فوری تعمیر نو شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پر بھی تبادلہ خیال کیا
پڑھیں:
وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات،سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔
گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔