شاہ رُخ سلمان اور عامر خان کے بعد کوئی سُپر اسٹار ہوگا یا نہیں؟ عامر نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ لوگ انہیں، شاہ رخ خان اور سلمان خان کے بارے میں بھول جائیں گے۔
اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان ’انڈسٹری کے آخری سُپر اسٹارز‘ ہیں اور نئے زمانے کے اداکاروں کو ان کے جیسی کامیابی کو دہرانا مشکل ہوگا۔
تاہم عامر خان اس خیال پر یقین نہیں رکھتے ان کے مطابق ہر چیز تخلیق اور تباہی کے عمل میں ہے اور اسی طرح ایک دن لوگ بالی ووڈ کے تینوں ’خانز‘ کو بھول جائیں گے۔
عامر خان نے ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ ہمارے بعد کوئی سُپر اسٹار نہیں ہوگا۔ ہمارے بعد بہت آئیں گے، ہم لوگ گنتی میں بھی نہیں رہیں گے۔ آپ بھول جاؤ گے ہم تینوں کو‘۔
https://www.reddit.com/r/BollyBlindsNGossip/comments/1jh4cmv/aamir_khan_on_whether_90s_actors_are_the_last_of/?utm_source=share&utm_medium=web3x&utm_name=web3xcss&utm_term=1&utm_content=share_button
انہوں نے مزید کہا، ’یہ تو دنیا کی ریت ہے کہ ہر عروج کا زوال ہے اور پھر لوگ بھول جات ہیں ہر چیز کو‘َ
دریں اثنا عامر خان نے حال ہی میں اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ اور بالی ووڈ کے دیگر دو خانز، شاہ رخ اور سلمان خان ایک ساتھ ایک فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں اور صحیح اسکرپٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔
عامر نے اپنی 60 ویں سالگرہ سے ایک دن قبل میڈیاز سے ایک ملاقات میں کہا کہ ایک فلم میں خان ٹرائیکا کے نظر آنے کا امکان ایک ایسی چیز ہے جس کا ناظرین بھی انتظار کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا 5 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان، اجازت بھی مانگ لی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پانچ اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے عمران خان کی کال پر اسلام آباد کے ایف 9 میں جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس کی اجازت کیلیے ڈی سی اسلام اباد کو باضابطہ درخواست دے دی۔
تحریک انصاف کی طرف سے پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کے جنرل سیکرٹری ملک عامر علی نے ڈی سی اسلام اباد کو درخواست دی۔
ڈی سی اسلام آباد کو دی جانے والی درخواست پر پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کے صدر عامر مسعود مغل اور جنرل سیکرٹری ملک عامر علی کے دستخط ہیں۔
ملک عامر نے درخواست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج اور جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی وقانونی حق ہے، عمران خان کی کال پر 5 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے۔
پی ٹی آئی نے درخواست میں کہا ہے کہ اسلام اباد میں پانچ اگست کی شام چار سے 10 بجے کے لیے ایف نائن پارک میں جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔